Daily Roshni News

ناکہ بندی ختم ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی، باقر قالیباف

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ ناکہ بندی ختم ہونےاور فوجی کارروائیاں بند ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی۔

ایک بیان میں باقر قالیباف نے کہا کہ امریکا مفاہمتی یادداشت کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے، حکومت شہریوں کی معاشی مشکلات اور شکایات کو سمجھتی ہے، اس مشکل گھڑی  پر قومی اتحاد کی  اشد ضرورت ہے۔

دوسری جانب وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آمدورفت بڑھانے کے لیے عمان اور ایران کے مذاکرات میں پیشرفت ہو رہی ہے،امریکی صدرڈونلڈٹرمپ ایسےمعاہدے کو ترجیح دیتے ہیں جس کےتحت آبنائے ہرمزکومکمل طور پردوبارہ کھولا جائے۔

رپورٹ کے مطابق مذاکرات میں پیشرفت عالمی توانائی کی منڈی پر دباؤ کم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے،تاہم خدشہ ہےکہ ممکنہ معاہدے سے آبنائے ہرمز پر تہران کا کنٹرول مزید مضبوط ہوسکتا ہے

وال اسٹریٹ جرنل کےمطابق ایران اورعمان کےدرمیان آبنائےہرمزسے متعلق مجوزہ انتظام میں ایران کو بحری جہازوں کی نگرانی کا کردارمل سکتا ہے،جس پر امریکی حکام کو تحفظات ہیں۔

ی

Loading