ہالینڈ، محفل میلاد النبیﷺ زیر اہتمام پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر دی ہیگ
بروز جمعرات 20 اگست 2026، خصوصی نعت ناصر الطاف سہروردی،
جبکہ خصوصی خطاب علامہ سید عرفان علی شاہ بخاری کریں گے۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل — جاوید عظیمی)اللہ تعالیٰ کے محبوب مکرم خاتم الانبیاء، سید المرسلین احمد مجتبےٰ ، محمد مصطفے ﷺ کی ولادت کا مہینہ ربیع الاول اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ جاری و ساری ہے ۔ پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر دی ہیگ کی جامع مسجد میں بارہ روزہ میلاد النبی ﷺکی محافل کا انعقاد روزانہ کی بنیاد پر باقاعدگی سے تسلسل جاری ہے۔ بروز جمعرات 20 اگست 2026 ، شام ساڈھے چھ بجے کی محفل میں پاکستان سے تشریف لائے مہمان نعت خواں ناصر الطاف سہروردی نعتیہ کلام پیش کریں گے۔ جبکہ خصوصی خطاب علامہ سید عرفان علی شاہ بخاری کریں گے کمیونٹی کے حضرات کو شرکت کے لئے دعوت خاص دی جاتی ہے۔
پروگرام کے اختتام پر متذکرہ مرکز کی انتظامیہ کی جانب حاضرین کی تواضع لنگر محمدی سے کی جائے گی۔مذکورہ تقریب کے سلسلے میں مزید معلومات کے لئے خبر کے ہمراہ شائع شدہ پوسٹر کا مطالعہ کریں۔

![]()

