Daily Roshni News

فوجیوں کی کمی، امریکا نے جنوبی کوریا کے ساتھ فوجی مشقیں منسوخ کردیں

امریکا نے جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں منسوخ کر دیں۔ جنگی مشقیں ایران کے ساتھ جاری تنازعے کے باعث منسوخ کی گئی۔

برطانوی خبررساں ایجنسی رائٹرز نے ترجمان جنوبی کورین فوج کے حوالے سے بتایا ایران جنگ کے باعث فوجیوں کی کمی کے باعث مشقیں منسوخ ہوئیں،امریکا نے فوجیوں کی کمی کے حوالے سے آگاہ کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق فوجی مشقوں کی بحالی کیلئے مشاورت جاری ہے۔ امریکا اور جنوبی کوریا کے درمیان مشقیں اگلے ماہ ہونا تھیں۔

اس سے قبل امریکی صدر نے جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کم کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا مشترکہ فوجی مشقیں بہت مہنگی ہیں، اور فوجی مشقیں شمالی کوریا کو امریکا اور جنوبی کوریا کی جانب سے دشمنی کا پیغام دیتی ہیں۔

صدر ٹرمپ نے کہا شمالی کوریا کے کم جونگ اُن کے ساتھ میرے انتہائی اچھے تعلقات کی بنیاد پر، میں اس بات سے خوش نہیں ہوں کہ امریکا نے بہت عرصہ پہلے جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں میں شرکت پر رضامندی ظاہر کی تھی۔

انھوں نے کہا یہ مشقیں نہ صرف مہنگی ہیں، جن کے اخراجات کا ایک بڑا حصہ حسبِ معمول امریکا ادا کرتا ہے، بلکہ ایک ایسے ملک کے لیے ایک ایسا اشارہ بھی بھیجتی ہیں جو سراسر نامناسب اور دشمنی پر مبنی ہے۔

Loading