Daily Roshni News

سوال۔ مراقبہ کام کیسے کرتا ہے؟

سوال۔ مراقبہ کام کیسے کرتا ہے؟

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )آپ کو یہ بات معلوم ہے کہ اگر آپکا ڈی این اے اور آپکے آباؤ اجداد کا ڈی این اے لیا جائے تو وہ میچ ھوتا ہے۔ اگر وہ ڈی این اے آپ تک پہنچا ہے اس کے ساتھ ساتھ وراثتی بیماریاں بھی آپ کو منتقل ھوتی ہیں۔ اگر خاندان میں کوئی بیماری نہیں تو آپکو بھی منتقل نہیں ھوتی۔ لیکن خیالات اور سوچ جو ڈی این اے میں ہے وہ آپکو ضرور منتقل ھوتی ہے اصل میں انسان اپنے آباؤ اجداد کی کاپی ہی ہے۔

اسکے بعد جب انسان آنکھ کھولتا ہے تو وہ خیالات بڑھتے چلے جاتے ہیں۔ پھر ہم خود خیالات کو اپناتے رہتے ہیں۔ دیکھیں جب آپ چھوٹے تھے کتنے خوش تھے ابھی بھی آپ کبھی نہ کبھی چھوٹا بچہ بننا چاہتے ہیں ایسا کیوں؟ اس لیے کہ اس وقت خیالات کی یلغار کم تھی۔ لیکن وہ تمام یادیں خیالات آپکے ایموشنل جسم اور مینٹل جسم میں چلے گئے۔ جس سے انرجی کے بہاؤ میں رکاوٹ آگئی۔

اب جب آپ یہ مراقبہ کرتے ہیں انرجی آہستہ آہستہ درست ھونے لگتی ہے اور آپکے ڈی این اے ایموشنل اور مینٹل جسموں (جو روشنی سے ہی بنے ہیں) سے تمام بیماریوں کو خارج کر دیتی ہے اور آپ بہت سکون محسوس کرتے ہیں۔ کبھی کبھی جب یہ بیماریاں نکلتی ہیں تو ہمیں درد بھی ھوتا ہے، جسکا علاج مزید مراقبہ ہے۔ جس سے آپکو مزید انرجی ملے اور اندرونی صفائی ھو۔

جب تمام روگ، بیماریاں ختم ھو جاتی ہیں تو ہم ایک الگ سکون محسوس کرتے ہیں۔ پھر آہستہ آہستہ انرجی ہمیں ہمارے دوسرے جسموں تک لیکر جاتی ہے۔ ایک وقت ایسا آتا ہے جب روح کی پوری حقیقت ہم پر واضح ھو جاتی ہے اور روح میں موجود تمام علوم اور انوار ہم پر کھل جاتے ہیں۔

روحانی ماسٹر سید ظہیر حسین شاہ

قائم مقام سربراہ کل حقیقی سلاسل عالیہ

اگر آپ بھی مراقبہ کرنا چاہتے ہیں اور اپنے روح و ڈی این اے کو صاف کرنا چاہتے ہیں تو اپنا واٹس ایپ نمبر کمنٹ کریں۔ آپ کو مرشد کامل روحانی ماسٹر سید ظہیر حسین شاہ کی جانب سے ہدایات و تفصیلات بھیج دی جائیں گی۔

اور اس پوسٹ کو ضرور شئیر کریں تا کہ علم و معرفت کے متلاشی لوگوں تک پہنچ جائے۔ علم پھیلانا بہت بڑی نیکی ہے۔

شکریہ۔

Loading