Daily Roshni News

عالمی شہرت یافتہ نعت خواں ناصر الطاف سہروردی (منڈی بہاؤالدین ) بذریعہ قرعہ اندازی عمرہ کا ٹکٹ نصیب ہوا

عالمی شہرت یافتہ نعت خواں ناصر الطاف سہروردی (منڈی بہاؤالدین )

 بذریعہ قرعہ اندازی عمرہ کا ٹکٹ نصیب ہوا، روشنی نیوز کے

چیف ایڈیٹر جاوید عظیمی کی مبارکباد اور دعائیہ کلمات ۔۔

ہالینڈ (ڈیلی روشنی نیوز ڈیسک) دنیا بھر میں اللہ تعالی ٰکے محبوب مکرم، خاتم الانبیاء ، احمد مجتبےٰ ، محمد مصطفےٰﷺ کی اس دنیا میں تشریف آواری کے پر مسرت موقعہ پر محافل میلاد النبیﷺ کا انعقاد تزک و احتشام سے جاری ہے ۔ربیع الاول کے بابرکت مہینے میں پاکستان کے شہر منڈی بہاؤالدین سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ نعت خواں  ناصر الطاف سہروردی آجکل یورپ کے دورے پر ہیں۔  مختلف ممالک میں میلاد شریف کی محافل میں رسول محتشمﷺ کی مداح سرائی کر رہے ہیں گزشتہ دنوں بروز منگل 25 اگست 2026 جامعہ مدینتہ الرسول بیلجیم کے زیر اہتمام منعقدہ میلاد مصطفیٰ کانفرنس میں متذکرہ نعت خواں نے نعت خوانی کی بعد ازاں بذریعہ قرعہ اندازی ان کو عمرے کا ٹکٹ نصیب ہوا۔ روشنی نیوز کے جاوید عظیمی نے بذریعہ سوشل میڈیا اور ٹیلی فون نعت خواں  ناصر الطاف سہروردی کو صمیم قلب سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے مستقبل میں مزید کامیابیوں کے لئے دعائیہ کلمات بھی ادا کئے۔ جواباً نعت خواں نے بھی  اسی طرح کے جذبات کا اظہار کیا۔

Loading