Daily Roshni News

مظفر آباد: (ویب ڈیسک) نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے ریاست میں انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کردیا، محکمہ داخلہ آزادکشمیر نے ریاست میں آج سے انٹرنیٹ سروس مرحلہ وار بحال کرنے کا اعلان کردیا۔ محکمہ داخلہ آزادکشمیر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مظفرآباد ڈویژن کے ضلع نیلم میں انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر بحال کردی گئی ہے، جبکہ ضلع حویلی کہوٹہ میں بھی انٹرنیٹ سروس مکمل بحال کردی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ میرپور اور بھمبر میں ڈی ایس ایل سروس بحال کردی گئی ہے، جبکہ جہلم ویلی، باغ، دھیرکوٹ اور کوٹلی میں فی الحال صرف تعلیمی اداروں اور بینکوں کے لیے ڈی ایس ایل سروس بحال کی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ کے مطابق تعلیمی اداروں اور بینکوں کو وائٹ لسٹڈ ڈی ایس ایل کنکشن فراہم کیے جائیں گے، وائٹ لسٹ کیے جانے والے اداروں کے سربراہان کو حلف نامہ جمع کرانا ہوگا، جبکہ اس بات کی ضمانت بھی دینا ہوگی کہ انٹرنیٹ سروس کو قومی سلامتی کے خلاف استعمال نہیں کیا جائے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پونچھ ڈویژن کے اضلاع راولاکوٹ اور سدھنوتی میں انٹرنیٹ سروس بدستور معطل رہے گی۔ واضح رہے کہ نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ وادی میں انٹرنیٹ سروس آئندہ 2 روز کے اندر بحال کردی جائے گی۔

استنبول میں آج ہونے والے اجلاس میں پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے اعلیٰ حکام شریک ہوں گے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پاکستان کی نمائندگی کریں گے، ترکیہ اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ، وزرائے دفاع اور چیفس آف جنرل اسٹاف بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ترکیہ پہنچ گئے ہیں، اجلاس میں پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی و سکیورٹی تعاون پر اہم مشاورت ہوگی۔

سہ ملکی اجلاس میں عالمی سلامتی اور تینوں ملکوں کی دفاعی صلاحیتیں مضبوط بنانے پر غور ہوگا، تینوں ملکوں میں دفاعی صنعت میں مشترکہ پیداوار اور ٹیکنالوجی پر بات چیت ہوگی۔

اس سلسلہ میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان سے ملاقات ہوئی ہے جس میں پاکستان نے علاقائی امن و استحکام کیلئے دیرپا کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور دوطرفہ تعلقات کے مسلسل استحکام اور توسیع پر اطمینان کا اظہار کیا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے حضرت ابو ایوب انصاریؓ کے مزار پر حاضری دی، عقیدت و احترام کا اظہار کیا اور پاکستان اور عوام کے امن و خوشحالی ، امت مسلمہ کے اتحاد کیلئے دعا کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیے کی اسٹریٹجک شراکت داری مشترکہ خوش حالی اور سکیورٹی کی ضامن ہے ، مکہ معاہدے نے دونوں کے اسٹریٹجک بھائی چارے کی تصدیق کی ، یہ معاہدہ پاکستان اور ترکیے کو سعودی عرب کے ساتھ مضبوطی سے جوڑتا ہے ، ہمارے مشترکہ تحفظ اور دفاعی قوت کی راہ ہموار کرتا ہے۔

Loading