حضرت علامہ اقبال سرکار
شاعر۔۔۔ ناصر نظامی( گولڈ میڈلسٹ)
حضرت علامہ اقبال تیری عظمت کو سلام
خدا نے بخشا ہے تجھے عظیم الشان، مقام
آ پ ہیں شاعرِ مشرق، مصورِ پاکستان
خود شناسی کا نظریہ ہے تیرا ذوقِ ایمان
تجھ پہ نازل ہوا، علم و دانش کا الہامی کلام
آ پ نے دیا قوم کو الگ وطن کا خیال
قائد اعظم نے کیا ہے آزادی سے نہال
معرض وجود میں آیا ہے وطن کا قیام
خود شناسی ہے، خدا شناسی کا ایک وسیلہ
خود شناسی سے پیدا ہوتے ہیں اوصاف جمیلہ
خود شناسی ہے خدا تعالیٰ کی رحمت کا انعام
رحم و کرم کرنا سیکھو کرو ا پنے رب کو راضی
وطن سے محبت کرو، بنو شہید یا غازی
قوم کا فخر ہیں جو پیتے ہیں شہادت کے جام
چھوڑو آ پس کی رنجشیں، سرد مہری، بے لحاظی
ہم کو کرنی ہوگی اپنی قوم کی کردار سازی
نظامی، اس فریضے کو دینا ہو گا سر انجام
ناصر نظامی
گولڈ میڈلسٹ
ا یمسٹرڈم ہالینڈ
![]()

