میلبورن کی شبِ سخن:دیارِ غیر میں اردو کا روشن چراغ
تحریر: سیدہ گیلانی-آسٹریلیا
آسٹریا(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ میلبورن کی شبِ سخن:دیارِ غیر میں اردو کا روشن چراغ۔۔۔ تحریر۔۔۔ سیدہ گیلانی-آسٹریلیا)میلبورن کی شامیں عموماً اپنی مصروفیات، روشن سڑکوں اور بدلتے موسموں کے ساتھ ڈھلتی ہیں، مگر 6 ستمبر 2026ء کی شام میلبورن میں کچھ اور ہی رنگ لیے ہوئے تھی۔ اس شام اردو کے چراغ روشن تھے، شعر و سخن کی خوشبو بکھری ہوئی تھی اور اہلِ اردو اپنی زبان، ادب اور تہذیبی شناخت سے اپنے رشتے کی تجدید کر رہے تھے۔ اردو اکیڈمی میلبورن، آسٹریلیا کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والی یہ خوب صورت ادبی تقریب محض ایک مشاعرہ یا کتاب کی رونمائی نہیں تھی؛ یہ دراصل اس عہد کا اظہار تھی کہ زبانیں سرحدوں کی محتاج نہیں ہوتیں۔ جہاں انہیں چاہنے والے دل اور سنبھالنے والے ہاتھ موجود ہوں، وہاں زبان اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ زندہ رہتی ہے۔
اس یادگار شام کا سب سے اہم حوالہ آسٹریلیا کے معروف ادیب، شاعر، ماہرِ تعلیم اور اقبالیات کے محقق ڈاکٹر افضل رضوی کی تحقیقی تصنیف ’’در برگِ لالہ و گل‘‘ کی جلدِ اول اور جلدِ دوم کی تقریبِ رونمائی تھی۔ تقریب کی صدارت کہنہ مشق اور استاد شاعر مصدق لاکھانی صاحب نے کی، جبکہ ڈاکٹر افضل رضوی مہمانِ خصوصی تھے۔ نظامت کے فرائض سید احسن نے نہایت سلیقے اور
![]()







