Daily Roshni News

مبینہ آن لائن جوئے کی تحقیقات، کرکٹرمحمد رضوان کے خلاف شکنجہ سخت

مبینہ آن لائن جوئے کی تحقیقات کے سلسلے میں کرکٹر محمد رضوان کے خلاف شکنجہ سخت کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق محمد رضوان کے مبینہ طور پر سٹہ کمپنیوں سے رابطے کی تحقیقیات جاری۔ ذرائع کے مطابق کرکٹر کے موبائل سے کمپنی کے مالک سے مبینہ گفتگو کو مانیٹر کیا جارہا ہے۔

کرکٹر محمد رضوان سے ہوٹل لابی میں موبائل لیا گیا، محمد رضوان نے ہوٹل میں موبائل دینے سے انکار کیا تھا۔

رضوان اور امام الحق کے موبائل کا فرانزک این سی سی آئی اے کررہی ہے، رضوان کے ایجنٹ کے ساتھ مبینہ طور پر گفتگو کی چھان بین جاری ہے۔

Loading