Daily Roshni News

ایران کو مکمل طور پر تباہ اور معاشی طور پر کمزور کرنا زیرغور ہے،ڈونلڈ ٹرمپ

ایران کو مکمل طور پر تباہ اور معاشی طور پر کمزور کرنا زیرغور ہے،ڈونلڈ ٹرمپ

انٹرنیشنل (ڈیلی روشنی  نیوز انٹرنیشنل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے حوالے سے بہت جلد کچھ بڑا ہونے والا ہے، میں ایران کے بارے میں جلد فیصلہ کرنے والا ہوں۔

ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ زیرِ غور آپشنز میں ایران کو مکمل طور پر تباہ اور معاشی طور پر کمزور کرنا شامل ہے، ایران کے ساتھ معاہدہ کرنا بھی آپشن میں شامل ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ایرانی صدر سے ملاقات کیلئے غالباً تیار ہوں گا، ایران کو اپنا رویہ بہتر کرنا ہوگا۔

انہوں نے  مزید کہا کہ امریکا حوثیوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے، حوثی امریکا سے لڑائی نہ کرنے پر رضامند ہیں۔

Loading