ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی، پاکستان کی جگہ بنگلادیش ایونٹ میں شامل

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا،پاکستان کی عدم شرکت پر بنگلادیش کو ایونٹ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

شیڈول کےمطابق ایونٹ 27 اکتوبر سے بھارت میں شروع ہوگا، فائنل اور برانز میڈل میچ 5 نومبر کو کھیلے جائیں گے،ٹورنامنٹ کے مقابلے جالندھر اور موہالی میں ہوں گے۔

ایونٹ میں میزبان بھارت کےعلاوہ ملائیشیا،جاپان،جنوبی کوریا،چین اوربنگلادیش کی ٹیمیں حصہ لیں گی، پاکستان ہاکی فیڈریشن نے میچز نیوٹرل وینیو پر منتقل کرنے کی درخواست کی تھی،تاہم ایشین ہاکی فیڈریشن نے یہ درخواست قبول نہیں کی۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن نےموجودہ صورتحال کے پیش نظر ٹیم بھارت بھیجنے سے انکار کردیا تھا۔