سلسلہ عظیمیہ سے وابستہ بہنوں اور بھائیوں کو مرشد کریم کا یوم ولادت مبارک ہو۔

سلسلہ عظیمیہ سے وابستہ بہنوں اور بھائیوں کو مرشد کریم کا

یوم ولادت مبارک ہو۔ اللہ تعالٰی مزید درجات بلند فرما کر

اپنا قرب خاص عطا فرمائیں ، جاوید عظیمی نگران مراقبہ ہال ہالینڈ

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل۔۔۔خصوصی مندوب)روحانی، علمی سلسلہ عظیمیہ کے بانی و امام سیدنا محمد عظیم برخیا ؒکےشاگرد رشید ، مذکورہ سلسلے کے خانواده ، نظر یہ رنگ و نور کے موجد ، کئی کتابوں کے مصنف ، روحانی پیشوا ، بلا امتیاز خدمت خلق کے علمبردارمحترم و مکرم جناب الشیخ خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب ؒکا آج 17 اکتوبر 2026 کو99 واں یوم ولادت منایا جا رہا ہے۔ نگران مراقبہ ہال ہالینڈ محمد جاوید عظیمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مرشد کریم   زندگی بھر بندوں کو اللہ تعالٰی سے  تعلقات استوار کرنے اور مضبوط بنانے کے لئے درس عظیم دیتے رہے۔ شعور اور لاشعور کے اسرار رموز پر گفتگو  روحانی علوم کے فروغ اور بلا امتیاز انسانوں کی خدمت کرنے میں مصروف عمل رہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں مرشد کریم کی طرز فکر اور طرز عمل اپنا نے کی توفیق عطافرمائیں، جاوید عظیمی نے دعائیہ کلمات ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالٰی اپنے فضل و کرم اور رسول محتشمﷺ کے صدقے سے ہمارے مرشد کریم کے درجات مزید بلند فرما کر اپنا قرب خاص عطا فرمائیں آمین ثمہ آمین۔