ڈونلڈ ٹرمپ کا وسط مدتی انتخابات کے نتائج تسلیم کرنے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وسط مدتی انتخابات کے نتائج تسلیم کرنے کا اعلان کردیا۔

فاکس نیوز کو انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انتخابی نتائج تسلیم کروں گا، ڈیموکریٹس کو انتخابی کامیابی پر مبارک باد دیتا ہوں، ڈیموکریٹس نے انتخابات میں اچھی کارکردگی دکھائی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ڈیموکریٹس 11 سال سے ایسی کامیابی کے منتظر تھے، بالآخر انہیں کامیابی مل گئی، انتخابی نتائج کو اپنی قیادت کے خلاف عوامی فیصلہ نہیں سمجھتا، ڈیموکریٹس کی کامیابی کو اپنی ذاتی شکست نہیں سمجھتا، ہم نے گزشتہ دو سال میں تاریخی کارکردگی دکھائی ہے۔ میرے دورِ صدارت کے گزشتہ دو سال امریکی صدارتی تاریخ کے بہترین دو سال رہے ہیں۔

قبل ازیں وال اسٹریٹ جرنل سے گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں نے ایران سے متعلق درست فیصلہ کیا تھا اور دوبارہ بھی یہی کرتا، لوگ ایران کے حوالے سے میرے اقدامات سے اتفاق کرتے ہیں، لیکن شاید وہ پٹرول کی زیادہ قیمت برداشت کرنے کے لیے تیار نہیں تھے۔

انہوں نے کہا کہ سب سے بڑا مسئلہ یہ تھا کہ میں خود انتخابی میدان میں موجود نہیں تھے، سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ میرا نام بیلٹ پر نہیں تھا۔