ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل) ہوں تو میری روح تک کانپ اٹھتی ہے کہ میں اتنی خود کہ میں اپنی خود غرض اور ظالم ہو گئی تھی۔
میں نے دراصل سوچا یہ تھا کہ درمیان سے بھابی کا کانٹا نکل ہی جائے تو اچھا ہے۔ اس طرح آئندہ کے لیے کوئی خطرہ نہیں رہے گا اور بچھ مجھ ہی کو اپنی ماں سمجھے گا۔ سگی ماں زندہ رہی تو بچے کا دل اس کی طرف ھینچ سکتا ہے۔ میں بھابی کی طرف سے بے پروا ہو گئی۔ یہی نہیں بلکہ ایک دن میں نے بھا بھی کو بیٹے کے بسترکے پاس بیٹھے دیکھا تو ڈانٹ دیا۔
کیا تم اپنی بیماری اس معصوم کو لگاؤ گی ….؟ بیماری کے جراثیم اسے بھی لگ سکتے ہیں۔ آئندہ میں کبھی تمہیں اس کے قریب نہ دیکھوں۔“
بھابی اپنے بیٹے کے پاس سے اٹھیں تو ان کی آنکھوں میں آنسو تھے۔ ان سے چلا بھی نہیں جارہا تھا۔ میرے کمرے سے نکلتے ہوئے وہ کئی مرتبہ لڑکھڑائیں اور کرتے کرتے بچیں مگر مجھے ان پر ذرا رحم نہ آیا۔ آخر ایک دن وہ کھل کھ کر اللہ کو پیاری ہو ہی گئیں۔
بیماری کے دنوں میں ان کے عزیز رشتہ دار بھی ان سے ملنے آتے رہتے تھے۔ بھابی کی والدہ نے دبی دبی زبان میں مجھ سے ایک مرتبہ شکایت بھی کی تھی کہ ان کی بیٹی کا صحیح علاج نہیں ہو رہا۔ انہوں نے بھابی کو اپنے ساتھ بھی لے جانا چاہا مگر بھابی نے انکار کر دیا کہ گھر کا کام کاج کون کرے گا….؟ بیماری کے دوران بھی میں ان سے گھر کا سارا کام کاج کراتی رہی تھی۔
وقت گزرتا رہا اور پھر میرا منہ بولا بیٹا جوان ہو گیا۔ میں اس پر جان چھڑکتی تھی اور میرے شوہر بھی اسے بہت چاہتے تھے۔ معلوم نہیں، کہاں سے اور کیسے اسے اس ظلم کی داستان معلوم ہوگئی جو میں نے اس کی ماں پر کیا تھا۔ اب وہ تعلیم یافتہ اور بر سر روزگار ہو چکا تھا۔ اس نے مجھ پر اپنی ماں کے قتل کا الزام لگایا اور پھر گھر چھوڑ کر چلا گیا۔ اس نے اپنے باپ کی بھی ایک نہ سنی۔
قدرت نے مجھے ظلم کا بدلہ دے دیا۔ اب میں اس کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے تڑپتی ہوں مگر وہ مجھے سے شدید نفرت کرتا ہے، میرے گھر کا رخ نہیں کرتا۔
اب میں اپنی عمر کے آخری حصے میں ہوں آج میں یہ اعتراف کر لینا چاہتی ہوں کہ میں نے خود پر احسان کرنے والی ایک صابر عورت پر ظلم کیے۔ میں نے ہی اپنی بھابھی کے علاج سے غفلت برت کر انہیں اس دنیا سے چلے جانے پر مجبور کیا تھا۔ ہاں ہاں اس طرح میں اپنی بھابی کی قاتل ہوں۔
مکافات عمل:بچوں کی کلکاریاں گھر کو خوشیوں سے بھر دیتی ہیں۔ میری خوشیوں سے لبریز، پر سکون زندگی میں ایک ننھے سے فرشتے کی آمد میری خوشیوں میں کئی گنا اضافے کا سبب بنی۔
وہ میری اپنی اولاد نہ تھا۔ وہ ہمارے پڑوسیوں کا بچہ تھا یہ لوگ کچھ ہی عرصہ پہلے کراچی آئے تھے۔ وہ لوگ ہماری بلڈ نگ میں شفٹ ہوئے تھے۔
ایک دن سکندر کی ماں نے مجھ سے اپنے بچوں کو پڑھانے کی درخواست کی۔ میں نے اپنے گھر والوں کی اجازت سے ان کی اس درخواست کو قبول کر لیا۔ سکندر آٹھ نو سال کا ہی رہا ہو گا اس وقت ، مگر اس کے مزاج کی سنجیدگی سب کو حیرت زدہ کیے رکھتی تھی۔ اتنی چھوٹی سی عمر میں وہ ہر کام پوری ذمہ داری اور خوش اسلوبی سے ادا کیا کرتا۔ کبھی کسی کام کے لیے نہ کہنا تو جیسے اس کے مزاج میں تھا ہی نہیں۔ وہ اکثر خاموش رہتا بات کبھی کبھی ہی کیا کرتا۔ غصے والا نہیں تھا، مگر سنجیدہ مزاج تھا۔
جیسے جیسے وقت گزرتا جارہا تھا مجھے پر اس بچے کا پر اسرار مزاج واضح ہوتا جاتا تھا، ایک دن باتوں ہی باتوں میں سکندر کی ماں نے اپنے ذاتی معاملات سے مجھے باخبر کیا۔
انہوں نے بتایا کہ ان کے سسرالی جنونی فطرت کے لوگ ہیں، خصوصاً ان کی خواتین جن میں سے ایک نند اور جیٹھانی بہت ہی ظالم اور بے رحم خواتین ہیں۔ ان خواتین نے اپنے مردوں کے کان بھر بھر کے خاندان میں کئی نو بیاہتا جوڑوں کے گھر اجاڑے ہیں۔ انہوں نے کئی نوجوانوں کے روزگار بھی تباہ کر وائے ہیں۔ ان خواتین نے بعض گھرانوں میں اولاد اور والدین میں شدید لڑائیاں کروائی ہیں۔
سکندر کا والد اپنے خاندان میں ہونے والی ان کارروائیوں کو دیکھ رہا تھا، جب ان خواتین کا رخ اس کے گھر کی طرف ہوا تو وہ ان سے الجھنے کے بجائے اپنی بیوی اور بیٹے کو لے کر کراچی میں آکر آباد ہو گیا۔ وہ سکندر کو پڑھالکھا کر کسی لائق بنانا چاہتا تھالیکن انہیں گزر اوقات میں بہت مشکلات تھیں۔ اسی بہانے قدرت کا کرم ہوا کہ میرے گھر والوں نے سکندر کی تعلیم اور کھانے پینے کے اخراجات اپنے ذمے لے لیے۔
میرے والدین نے سکندر کی ذمہ داری تو لے لی لیکن خود ہمارے گھر کے حالات وقت کے ساتھ ساتھ ابتر ہوتے جارہے تھے۔ پہلے والد کا انتقال، معاشی تنگی پھر ماں کی دمے کی مہلک بیماری نے ہم سب کے حوصلے پست کر دیے۔ کسی بھی طرح سے ہم سب بہن بھائی مل کر گرہستی کی گاڑی کو پہنچ رہے تھے۔ ہم کل پانچ بہن بھائی تھے۔ چار بہنیں اور ایک بھائی۔ ہم سب میں ایک دوسرے کے لیے کچھ نہ کچھ کرتے رہنے کا جذبہ تھا۔
لیکن ہم نے یہ محسوس کیا کہ ہماری کسی نہ کسی طرح غیب سے مدد ہو جاتی تھی۔ معاشی تنگی کے باوجود ہمارا کوئی ضروری کام رکا نہیں۔ ایک بات میں نے یہ نوٹ کی سکندر کے خاندان میں جن لوگوں نے بھی اس کے والدین کے ساتھ برا سلوک کیا وہ سب کسی نہ کسی قدرتی آفت یا مصیبت میں پھنے۔ مکافات۔۔۔جاری ہے۔