پاکستان نے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر 5 وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز بنالیے۔ خراب روشنی کے باعث پہلے روز کا کھیل مقررہ وقت سے پہلے ختم کردیا گیا۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے طیب عارف نے 57 رنز کی اننگز کھیلی، کپتان بابر اعظم 50 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ محمد طہٰ نے بھی ڈیبیو میچ میں نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے 51 رنز بنائے۔
سلمان آغا 16 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، جبکہ سعود شکیل 57 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔ غازی غور 7 رنز بنا کر ان کا ساتھ دے رہے ہیں۔
پہلے روز 67.2 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا۔ سری لنکا کی جانب سے اسیتھا فرنانڈو نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ دلشن مدوشانکا، ملان رتنائیکے اور سونل ڈینوشا نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
پاکستان کی جانب سے اس ٹیسٹ میچ میں چار کھلاڑیوں نے ٹیسٹ ڈیبیو کیا ہے۔