مذہب ، سائنس اور الحاد کا پیراڈائم تحریر ۔ محمد اسحاق قریشی السلطانی

مذہب ، سائنس اور الحاد کا پیراڈائم

تحریر ۔ محمد اسحاق قریشی السلطانی

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ تحریر ۔ محمد اسحاق قریشی السلطانی)مذہب :مذہبی پیراڈائم کا بنیادی محور وحی، الہام اور ماورائے فطرت مرجع (Transcendent Source) ہے۔

ذریعہ علم (Epistemology):

 مذہب میں حقیقتِ اولین کا سب سے معتبر ذریعہ ‘وحی’ (Revelation) اور انبیاء و رسل کی تعلیمات کو مانا جاتا ہے۔ عقل اور حواس کو رد نہیں کیا جاتا، لیکن انہیں وحی کے تابع اور متصل رکھا جاتا ہے۔

مظاہرِ فطرت کی تعبیر:

 کائنات محض اتفاقی مادے کا مجموعہ نہیں، بلکہ ایک بامقصد تخلیق ہے جس کا ایک صانع، منظم اور نگران (خدا) موجود ہے۔

اخلاقیات اور مقصدیت:

مذہب انسان کو اخلاقی وجود اور کائنات میں اس کے مقصدِ حیات سے آگاہ کرتا ہے۔

سائنس :

سائنس کا پیراڈائم طبیعی مشاہدے، تجربے اور معروضی استدلال (Empiricism  ) پر مبنی ہے۔

ذریعہ علم (Epistemology):

سائنس صرف انہی مظاہر کو قابلِ قبول مانتی ہے جن کی تصدیق حواسِ خمسہ، پیمائش اور تکرار پذیر تجربات (Repeatable Experiments) سے کی جا سکے۔

مظاہرِ فطرت کی تعبیر:

سائنس  قوانینِ فطرت (Laws of Nature) کی دریافت تک محدود ہے۔ یہ "کیسے؟” (How) کا جواب دیتی ہے، "کیوں؟” (Why) کا  جواب دینا یا اس کی نفي یا اثبات کرنا اس کے دائرہ کار سے باہر ہے۔

سائنسی حقائق عارضی اور فالسیفائی ایبل ہوتے ہیں اس کے نظریات میں ترمیم یا تبدیلی ممکن ہوتی ہے۔

الحاد

الحاد کا بنیادی پیراڈائم نفیِ خدا (Non-belief/Rejection of Deities) اور قدرتی مادیت (Naturalism/Materialism) پر قائم ہے

ذریعہ علم (Epistemology):

 الحاد کے مطابق کائنات کا واحد ذریعہ علم عقل اور مادیت کی تشریح ہے۔ وہ ہر اس دعوے کو رد کرتا ہے جو ماورائے طبیعیات (Metaphysical) ہو۔

مظاہرِ فطرت کی تعبیر:

الحاد کے نزدیک کائنات خود بخود، بے مقصد اور اندھے سائنسی و طبیعی قوانین کے تحت وجود میں آئی ہے۔ زندگی کی کوئی ازلی یا ابدی مقصدیت نہیں ہے۔

وجود کا مؤقف:

کائنات میں تمام تر تغیر و تبدل مادے اور توانائی (Matter and Energy) کا عمل اور ردِعمل ہے۔

@فالوورز

محمد إسحٰق قریشي السلطاني