وحدت الوجود کیا ہے؟

وحدت الوجود کیا ہے؟

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )وحدت الوجود کا صحیح مطلب یہ ہے کہ اس کائنات میں حقیقی اور مکمل وجود صرف ذاتِ باری تعالیٰ کا ہے اس کے سوا ہر وجود بے ثبات نامکمل اور فانی ہے ایک تو اس لیے کہ وہ ایک نہ ایک دن فنا ہو جائے گا دوسرا اس لیے کہ ہر شے اپنے وجود میں ذاتِ باری تعالی کی محتاج ہے لہذا جتنی اشیاء ہمیں اس کائنات میں نظر آتی ہیں انہیں اگرچہ وجود حاصل ہے لیکن الله کے وجود کے سامنے اس وجود کی کوئی حقیقت نہیں اس لیے وہ کالعدم ہے اس کی نظیر یوں سمجھیں جیسے دن کے وقت آسمان پر سورج کے موجود ہونے کی وجہ سے ستارے نظر نہیں آتے وہ اگرچہ موجود ہوتے ہیں لیکن سورج کا وجود ان پر اس طرح غالب ہو جاتا ہے کہ ان کا وجود نظر نہیں آتا اسی طرح جس شخص کو الله تعالى نے حقیقت شناس نگاہ دی ہو وہ جب اس کائنات میں الله تعالیٰ کے وجود کی معرفت حاصل کرتا ہے تو تمام وجود اسے ہیچ ماند بلکہ کالعدم نظر آتے ہیں  بقول شاعر

جب مہر نمایاں ہوا سب چھپ گئے تارے

                                        تو مجھ کو بھری بزم میں

تنہا نظر آیا

وحدت الوجود کا صاف واضح اور درست مطلب یہی ہے اس سے آگے اس کی جو فلسفیانہ تعبیرات کی گئی ہیں وہ بڑی خطرناک ہیں اور اگر اس میں غلو ہو جائے تو اس عقیدے کی سرحدیں کفر سے جا ملتی ہیں اس لیے ایک مسلمان کو بس سیدھا سادا یہ عقیدہ رکھنا چاہیے کہ کائنات میں حقیقی اور مکمل وجود الله تعالیٰ کا ہے باقی ہر وجود نامکمل اور فانی ہے