خوشی کا حصول کی ممکن ہے ؟۔۔۔قسط نمبر2

خوشی کا حصول کی ممکن ہے ؟

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )میں مدد دیتی ہے۔

2- مراقبہ:ہر دن کا آغاز اگر خاموشی اور خود تو جہی سے کیا جائے تو پورا دن بہتر گزر سکتا ہے۔ چند منٹ کا مراقبہ، شکر گزاری کے خیالات لکھنا، اور اپنی خواہشات یا محسوسات کو ڈائری میں لکھنا نہ صرف سکون دیتا ہے بلکہ دن بھر کے لیے ذہنی رہنمائی بھی فراہم کرتا ہے۔

3- سورج کی روشنی

قدرت سے جڑ ناذ ہنی صحت کے لیے نہایت اہم ہے۔ سورج کی روشنی صرف جسم کے لیے نہیں، بلکہ ذہن کے لیے بھی توانائی کا ذریعہ ہے۔ ہر صبح سورج کی روشنی میں چند لمحے گزارنا اور شام کے وقت غروب آفتاب کے سنہری لمحوں سے لطف اندوز ہو نا توانائی اور خوشگوار احساس کو بڑھاتا ہے۔

4- جسمانی سرگرمی

ہم میں سے بیشتر لوگ جسمانی ایکٹیوٹی کو اکثر نظر انداز کر دیتے ہیں۔ روزانہ کی ملکی چہل قدمی یا ورزش، جسم اور دماغ دونوں کے لیے فائدہ مند ہوتی ہے۔ چند منٹ کی یہ سر گرمی دماغ اور جسم دونوں کو تازہ دم کرتی ہے۔ ماہرین کے مطابق ہیں منٹ کی چہل قدمی یا سائیکل چلانا جسمانی اور ذہنی صحت کے لیے مفید ہے۔ وقت کم ہو تو صرف پانچ منٹ کی سرگرمی بھی کافی ہو سکتی ہے۔

5- سماجی رابطه

انسان ایک سماجی مخلوق ہے۔ اس کے لیے دوسروں سے رابطہ خوشی کا اہم ذریعہ ہے۔ روز کسی نہ کسی سے بات کرنا، حال احوال پوچھنا یا مسکرا کر سلام کرنا بھی دل کو ہانکا کر دیتا ہے۔ قریبی اور مثبت تعلقات ذہنی سکون میں نمایاں کردار ادا کرتے ہیں۔ ہمارا کوئی دن ایسا نہیں گزرنا چاہیے جس میں کسی دوسرے سے بات چیت نہ ہو۔ انسانی خوشی پر طویل ترین تحقیق سمیت متعد د ریسرچ نے واضح کیا ہے کہ مضبوط اور قریبی تعلقات خوشی اور اچھی صحت کی بنیاد ہیں۔

6- تفریح ، ہنسنا مسکرانا

زندگی کے ذمہ داریوں میں تفریح، جنسی اور خوشی کے لئے بہت ضروری ہیں۔ ذمہ داریوں کے بوجھ میں دب کر خوشی کو نظر انداز کر ناخود پر ظلم کے مترادف ہے۔ دوستوں کے ساتھ وقت گزارنا، پسندیدہ مشغلے یا خوش گوار مصروفیات اپنا ناذ ہنی تازگی کا باعث بنتا ہے۔ جنسی مذاق کے مواقع پیدا کرنا، ٹی وی موبائل پر مزاحیہ مواد دیکھنا بھی ذہنی دباؤ کم کرتا ہے۔

 7- اطمینان بخش کام

کوئی با معنی اور ایسا کام جو ہمیں پسند ہو دل کو مسرور کرتا ہو ، ذہن کو سکون دیتا ہو۔ ایسا کام جس میں دل لگتا ہو، انسان کو اندرونی اطمینان فراہم کرتا ہے۔ لکھنا، تحقیق کرنا، ترتیب دینا یا تجزیہ کرنا، کچھ بھی ہو سکتا ہے پینٹنگ، شاعری یا کچھ ایسا جو ہمیں اندرونی سکون دیتے ہوں۔ روزانہ کم از کم ایک ایسا کام ضرور کیا جائے جس میں دل لگتا ہو۔ محض ” یہ کرنا چاہیے یہ نہیں کرنا چاہیے“ کے دباؤ میں آکر پسندیدہ کام ترک

نہیں کرنے چاہئیں۔ ایسے کام سے جڑے رہنا چاہیے

جو دل کو خوشی دے۔

8۔ ترتیب اور تنظیم

گھر یا کام کی جگہ میں ترتیب اور صفائی بھی ذہنی سکون سے جڑی ہوتی ہے۔ جب ارد گرد کا ماحول صاف اور منظم ہو تو سوچ میں وضاحت اور دل میں ہلکا پن محسوس ہوتا ہے۔ چکن کی میز صاف کرنا یا ایک کمرہ ترتیب دینا محض پانچ یا 10 منٹ کا کام ہے ، مگر یہ عمل فوری سکون اور راحت کا احساس دیتا ہے اور ذہنی ہلکا پن پیدا کرتا ہے۔

9- خوشگوار فارغ وقت

فارغ وقت کا درست استعمال بھی اہم ہے۔ انٹرنیٹ پر بے مقصد سرفنگ سستی اور بے چینی کو جنم دیتی ہے۔ اس کے بر عکس اچھی فلم دیکھنا، پسندیدہ موسیقی سننا، دلچسپ کتاب پڑھنا، میوزیم یا تھیڑ جانا، یا کوئی ہنر یا مشغلہ اپنانا جیسے ٹینس، پینٹنگ یا پہیلیاں حل کرنے میں وقت گزارنا ، انسان کو تروتازہ بنا دیتا ہے۔ یہ آپ کو خوشی کا بہت خوشگوار احساس دے گا۔

10۔ اچھی غذا کا استعمال

آخر میں غذا کا ذکر ضروری ہے۔ سادہ، متوازن اور پسندیدہ کھانے نہ صرف جسم کو توانائی دیتے ہیں بلکہ خوشی کے احساس کو بھی بڑھاتے ہیں۔ کھانے کو جلدی نمٹانے کے بجائے اسے لطف کے ساتھ کھانا بھی خود کی قدر کرنے کی ایک شکل ہے۔ اعتدال کے ساتھ لطف اندوز ہو نازندگی کو آسان اور خوش گوار بناتا ہے۔ تین لذیذ کھانوں کی پیلی منصوبہ بندی، جن کا انسان شوق سے انتظار کرے، خوشی کے اہم رازوں میں سے ایک ہے۔ متوازن اور پسندیدہ غذا جسم اورذہن دونوں پر مثبت اثر ڈالتی ہے۔

11- منفی خبروں سے دوری مسلسل منفی خبروں سے جڑے رہنا ذ ہنی بے چینی کو بڑھاتا ہے۔ ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ خبروں کے لیے ایک محدود وقت مقرر کیا جائے اور موبائل فون میں غیر ضروری نوٹیلکیشنز بند رکھے جائیں۔

12۔ آرام اور وقفہ

ذہن میں یہ خیال کہ مسلسل کام کرتے رہنا ضروری ہے ، ہمیشہ درست نہیں ہوتا۔ وقفے لینا، آرام کرنا اور خود کو خوشی کے چھوٹے مواقع دینا بہتر کار کردگی اور ذہنی صحت کے لیے ناگزیر ہے۔ یاد رکھیں خوش رہنا کوئی اتنا مشکل کام نہیں کہ اس میں بڑی کوشش اور محنت درکار ہو ۔ شکر گزاری کا احساس اور روز مرہ کے معمولات ، اچھی عادتیں زندگی کو خوش گوار بناتی ہیں۔ جب ہم اپنی روز مرہ زندگی میں سکون، محبت، حرکت اور دلچسپی شامل کرتے ہیں، تو ہماری زندگی زیادہ خوش گوار، صحت مند اور متوازن ہو جاتی ہے۔

بشکریہ ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ فروری 2026