نہ میرا نشیمن ہے نہ میرا مکاں اپنا کلام ۔۔۔ سید حیدر نقوی ( جرمنی )

نہ میرا نشیمن ہے

نہ میرا مکاں اپنا

کلام ۔۔۔ سید حیدر نقوی ( جرمنی )

اس ملک خداداد میں جینابہت مشکل

آواز پہ پہرے ہیں  لکھنا بہت مشکل

فرق حق و باطل سمجھنا بہت مشکل

اس دور پریشان  میں سنبھلنا بہت مشکل

نہ خوف سے چھٹکارا نہ قتل سے فرصت

احساس کے احساس کو رکھنا بہت مشکل

اب کس سے کہوں جا کےہے کون یہاں میرا

ملتے ہیں غریبوں سے وزرا بہت مشکل

ہے جتنی یہ  آسان قاتل  کی حکومت

فرعون بھی کہتا تھا کرنا بہت مشکل

دزدیدہ نگاہوں  سے دیکھا نہیں جاتا

نادیدہ خوابوں کابکھرنا بہت مشکل

ہیں دور جنوں کا خاصہ نہیں صاحب!

بس عشق بتاں سے بچانا بہت مشکل

ناراں ہے زمانےان تخت نشینوں پر

عقلوں پر پڑا پردہ  ہٹنابہت مشکل

نہ میرا نشیمن ہے نہ میر ا مکان اپنا

ہو میری زمیں میری، یہ آساں بہت مشکل

اب میری صداؤں میں نہ آؤ و فغان ہے

اب میرے لبوں پہ ہے جو بہت مشکل

لائے کوئی لکھ کر پانی پہ نشان اپنا

تاریخ کے ہوں پہ کہنا بہت مشکل

اب دوش ہوا پہ بھی آواز کہاں آتی

وہ جس کا عالم سکنا بہت مشکل

منصف بھی وہی ہیں، قاتل بھی وہی ہیں

انصاف عدالت سے ملنا بہت مشکل

اے دورِ ستم! لے چل کچھ دور جہاں سے

اس دورِ ستم میں جینا بہت مشکل

یہ وقت اپنی کرلو خاموش سے نجات

پھر شہر خموشاں سے اٹھنا بہت مشکل

پے سامنے دنیا کے نام کی حقیقت

مخلوق پہ پڑا پردہ ہٹنابہت مشکل

میں مشق ستم  ہوں ان اہل قلم کا

جن کے لیے کچھ بھی لکھنا بہت مشکل