"اے ایمان والو! اللہ سے ڈرو اور سچوں کے ساتھ ہو جاؤ۔”

اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
"اے ایمان والو! اللہ سے ڈرو اور سچوں کے ساتھ ہو جاؤ۔”
(سورۃ التوبہ: 119)

صوفیاء کے ہاں صحبت کو راہِ سلوک کی بنیاد مانا جاتا ہے۔
جیسے ایک جلتا چراغ بغیر کم ہوئے دوسرے چراغ کو روشن کر دیتا ہے، ویسے ہی اللہ والوں کی صحبت دل کو روشن کر دیتی ہے۔
جس کی صحبت اچھی ہو اس کے اعمال میں بھی اچھائی آجاتی ہے، سچوں کا ساتھ انسان کو سچا بنا دیتا ہے.
انسان خصوصاً ایک سالک پر صحبت کا بڑا گہرا اثر پڑتا ہے، اس لیے اگر آپ مسافر ہو تو اپنی صحبت کو اچھے سے اچھا بنائی‌.
اپنی صحبت پر نظر رکھیں، کیونکہ دل وہی رنگ پکڑتا ہے جن کے ساتھ وقت گزرتا ہے 🤍

اللہ ہم سب کو سمجھ عطا فرمائے آمین

#Suhbat #Sufism #SufiQuotes #Ruhaniyat