سچ بولنے کی عادت آپ کو صحت مند رکھتی ہے۔۔۔۔قسط نمبر2

سچ بولنے کی عادت

آپ کو صحت مند رکھتی ہے۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ) سے سرفراز کرتا۔

شمائل خان کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بعد میں نے سچ کا دامن تھام لیا ہے۔ اب مجھے ذہنی سکون کے ساتھ ساتھ اعتماد کی دولت بھی نصیب ہوئی ہے۔ کچھ مشکلات تو پیش آتی ہیں مگر وہ بھی آہستہ آہستہ دور ہو جاتی ہیں۔

آپ نے اکثر مشاہدہ کیا ہو گا کہ زندگی کے ہر شعبے میں اللہ پر توکل رکھنے والے مجموعی طور پر صحتمند زندگی گزارتے ہیں اور ہمہ وقت فکر دنیا میں مبتلا رہنے والے اپنی ہی نام نہاد دنیا کو اپنی ملکیت میں لانے کے باوجود مختلف امراض کا علاج کر وار ہے ہوتے ہیں۔

سچائی میں بہت سے ذہنی، جسمانی اور روحانی فوائد بھی مضمر ہیں۔ سچ بولنے سے انسان کا دل مطمئن رہتا ہے۔ اس کے اندر خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے اور اسے ڈر یا خوف نہیں رہتا۔ یہی ڈر و خوف آگے چل کر بہت سے امراض کو جنم دیتا ہے۔ آپ کسی ایسے شخص سے ضرور واقف ہوں گے جو اپنی غربت کے باوجود صحت مند شخصیت اور نورانی چہرے کا مالک ہو۔ ممکن ہے کہ وہ زندگی کی کئی بنیادی ضروریات سے بھی محروم ہو، لیکن اس کے باوجود ہر لحاظ سے صحت مند ہو! دوسری جانب آپ ایسے لوگوں کو بھی بخوبی جانتے ہوں گے جو زندگی کی تمام مادی آسائشوں سے لطف اندوز ہونے کے باوجو د دائم مریض ہوں۔

صحت کا انحصار اس بات پر نہیں کہ بینک بیلنس کتنا ہے۔ بنگلہ کس قدر وسیع و عریض، آراسته و پیراستہ ہے، کتنی کاروں کے مالک ہیں۔ کون سے فائیو اسٹار اور سیون اسٹار ہوٹل میں پیچ و ڈنر لیتے ہیں۔ کتنے صاحب اقتدار لوگوں سے دیرینہ تعلقات ہیں۔

ایک تسلیم شدہ حقیقت ہے کہ کلی صحت کا انحصار آدمی کے بنیادی نقطہ نظر اور اس کے کردار پر منحصر ہے۔ زندگی کا ایک نظریہ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ہم ہر وقت زیادہ سے زیادہ حاصل کرنے کے لیے کوشاں رہیں یا پھر ہماری عام فکر یا نیت یہ ہو کہ ہم دنیا کو کیا دے سکتے ہیں۔

دنیا پرست افراد جو ہر وقت حصول دنیا کے چکر میں رہتے ہیں وہ غیر ضروری تناؤ سے

ہم کنار ہوتے ہیں۔

ماہرین نفسیات کی تحقیقات کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جھوٹ بولنے والے افراد تناؤ، ڈپریشن اور چڑ چڑے رہتے ہیں۔ یہ دباؤ اور تناؤ طرح طرح کی بیماریوں اور مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔ جھوٹ بولنے والا ہمہ وقت خائف رہتا ہے کہ کہیں اس کے جھوٹ کی قلعی نہ کھل جائے۔ جھوٹ بولنے والے کو اپنے ایک جھوٹ کی پردہ پوشی کرنے کے لیے دوسرا جھوٹ اور دوسرے کو چھپانے کے لیے تیسرا جھوٹ بولنا پڑتا ہے۔ اس طرح انسان جھوٹ کی دلدل میں دھنستا چلا جاتا ہے۔ اس دلدل سے نکلنا آسان نہیں ہوتا۔ ایک برطانوی مصنفہ نے کینسر پر ایک کتاب لکھی ہے۔ وہ اس بات کی قائل ہیں کہ کینسر کے تدارک کے لیے ہمارا رویہ ایسا ہونا چاہیے جس میں جسم اور دماغ دونوں کی صحت شامل ہو۔ مطلب یہ که انسان مختلف اعضاء اور کیمیائی مادوں سے بنی ہوئی کوئی مشین نہیں ہے جو ایک ڈگر پر چلتی رہتی ہے بلکہ انسان کی زندگی میں جہاں جسم کی اہمیت ہے وہاں جذباتی، جسمانی اور روحانی معاملات بھی یکساں اہم ہیں۔

جسم، دماغ اور روح میں جو باہمی تعلق ہے وہ ہماری صحت اور تن درستی پر اثر انداز ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر غذا ہمارے جسم و ذہن دونوں ہی کے لیے مفید یا مضر ہو سکتی ہے۔ ورزش سے جسم اور دماغ دونوں کو فائدہ پہنچتا ہے۔ مراقبہ ناصرف ذہنی سکون فراہم کرتا ہے بلکہ یہ دل کی تقویت،سانس کی بہتری اور مدافعتی نظام کے لیے بھی اہم ہے ۔ اس سے مزاجی کیفیت پر خوش گوار اثر مرتب ہوتا ہے۔

مصنفہ کی رائے میں ایک شخص جتنا زیادہ سچ بولے گا اسے اتنی ہی خوشی ملے گی اور جتنا زیادہ خوش رہے گا اتنا ہی اس کے لیے سرطان کا امکان کم ہو گا۔

بظاہر تو یہی لگتا ہے کہ سچائی ہمیں کوئی خاص فائدہ نہیں پہنچاتی لیکن ایسا نہیں ہے۔ بعض لوگ صرف عارضی کامیابی اور وقتی منفعت ہی کو پیش نظر رکھتے ہیں۔ آپ اپنے ارد گرد نظر دوڑائیے اور دیکھیے کہ کتنے لوگ ہیں جو سچائی سے کامیاب ہوئے ہیں۔

جھوٹ بول کر لوگ اپنی کم زوری اور بزدلی کا اعلان کرتے ہیں اور غیر ضروری تناؤ کو دعوت دیتے ہیں۔ اور حقیقت یہ ہے کہ تناؤ ام الامراض ہے۔ جھوٹ بول کر ہم جسمانی اور ذہنی دباؤ کو دعوت دیتے ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ جھوٹ بول کر ہم وقتی فائدہ حاصل کر لیں لیکن آگے چل کر یہ فائدہ نقصان میں بدل جاتا ہے۔ جھوٹ بول کر ہم ذہنی سکون سے محروم ہو جاتے ہیں اور ہماری خود اعتمادی کم ہونے کے ساتھ ساتھ ہماری شخصیت کم زور ہونے لگتی ہے۔ سچ بولیے ، بیچ ہی کامیابی کی راہ ہے۔

سچ بولنا ایک مسلمہ اخلاقی قدر ہے۔ دنیا کے ہر مذہب نے سچائی کا راستہ اختیار کرنے کی تلقین کی۔ سچائی میں بہت سے ذہنی، جسمانی اور روحانی فوائد بھی مضمر ہیں۔ سچ بولنے سے انسان کا دل مطمئن رہتا ہے۔ اس کے اندر خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے۔ سچ بولنے کی عادت یعنی سچائی ہمیں ذہنی دباؤ، ڈپریشن اور بہت سے امراض سے نجات دلاتی ہے تو دوسری جانب یہ ہمیں معاشرے میں عزت اور مقام بھی عطا کرتی ہے۔ سچ کی طاقت ہمارے بزنس پر بھی ایک خوش گوار اثر چھوڑتی ہے۔ یادرکھیے….! سچائی اور دیانت داری زندگی میں قدم قدم پر ہماری مدد کرتی ہے۔

حضرت قلندر بابا اولیاء نے فرمایا: ایسے کام کیجیے کہ جس سے آپ خود مطمئن ہوں، آپ کا ضمیر مردہ نہ ہو جائے اور یہی وہ راز ہے جس کے ذریعے آپ کی ذات دوسروں کے لیے راہ نمائی کا ذریعہ بن سکتی ہے “۔

بشکریہ ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ جنوری 2026