اسلام میں پردے کا حکم

اسلام میں پردے کا حکم

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز  انٹرنیشنل )سوال: قرآن میں پردے کا سختی سے حکم ہے۔ یہاں آپ نے مردوں عورتوں کو اکٹھے بٹھایا ہوا ہے یہ کون سا دین ہے؟

جواب: قرآن میں پردے کا سختی سے حکم ہے یہ لفظ سختی غلط ہے۔ قرآن میں پردے کا حکم ہے سختی سے نہیں۔ قرآن میں پردے کے حکم کا پس منظر بھی ہے اور اس کے واقعات بھی پیش آئے۔ جنگ یرموک میں اجنادین میں اور احد میں مسلمان عورتوں کی بہت ساری سرگرمیاں ہیں۔ ہر جگہ عورتوں کا چہرہ کھلا ہوا آیا ہے۔ یہ اس طرح کے نقاب [غیر واضح] پر اسرار قسم کی خواتین قدیم اہل عرب اسلام میں نہیں پائی جاتیں۔ اسلام میں اس قسم کا ورشن نہیں پایا جاتا۔

مگر میں آپ کو بتا رہا ہوں کہ اگر کوئی خاتون اتنی حجاب والی ہیں۔ اگر وہ اپنے آپ کو سختی سے ڈھانپتی ہیں تو اس پر ان کے لیے کوئی حرج بھی نہیں ہے مگر پردے کا حکم دو چار مثالوں سے شروع ہوا کہ بنو قینقاع کے بازار میں ایک مسلمان عورت ایک یہودی کی دکان پر گئی۔ اس یہودی کی نیت خراب ہوئی اور پھر اس مسلمان عورت نے شور و غوغا کیا تو قریب سے ایک مسلمان گزر رہے تھے۔ انہوں نے آگے بڑھ کر اس یہودی کو قتل کر دیا۔ یہودی نے مرتے مرتے اپنے لوگوں کو آواز دی اور یہودیوں نے مل کر اس مسلمان کو شہید کر دیا۔ یہ بات رسول اللہ ﷺ تک پہنچی۔ آپ ﷺ نے ان کو طلب کیا اور جواب طلبی کی تو انہوں نے کہا کہ یا محمد ﷺ! وہ عورت بھی تو باقی عورتوں کی طرح تھی، ہم کیسے پہچانتے کہ یہ مسلمان عورت ہے؟ یا یہ ایک پہلا قدم بنا اور مسلمان عورت کو ایک جداگانہ نشان مل گیا۔

ام المومنین حضرت سودہؓ رات کو باہر نکلیں۔ ان کا قد لمبا تھا تو سیدنا حضرت عمرؓ نے فرمایا کہ ہم نے آپ کو پہچان لیا۔ حضرت سودہؓ نے رسول اللہ ﷺ سے شکایت کی کہ میں رات کو باہر گئی تھی۔ عمرؓ نے مجھ پر آواز لگائی۔ حضور ﷺ خاموش رہے۔ حضرت عمرؓ کی نیت یہ تھی کہ خواتین محترمات اس طرح نہ نکلا کریں یہ کچھ ڈھانپ کے نکلا کریں۔ یہ عمرؓ کی نیت تھی تو اس وقت قرآن کی آیات اتریں اور گریبان ڈھانپنے کا حکم ہوا اور چادر سر پر لینے کا حکم ہوا مگر یہ بات ریکارڈ پر ہے کہ عورتوں نے وہ تمام تر خدمات سر انجام دیں جو آج کل کی باقاعدہ ملٹری سروسز انجام دیتی ہیں۔ یرموک کی چوتھ دن کی فتح کم از کم تین مرتبہ عورتوں کی استقامت کی ممنون ہے اسی لیے کھیتوں میں کام کرنے والیاں اور اسی طرح بہت ساری معاشرتی عورتوں پر اس قسم کی کوئی قدغن موجود نہیں تھی مگر پردہ

It should have been natural with the women. It should have been general with the women.

امریکہ میں لیڈی ڈاکٹر نے مجھ سے پوچھا کہ قرآن میں پردے کا کتنا حکم ہے؟ میں نے کہا اتنا ہے۔ تو مجھے کہنے لگی یہاں تو سارے لوگ بڑے شریف ہیں اتنے نیک ہیں۔ آنکھ اٹھا کے نہیں دیکھتے تو یہاں آدمی اگر کھلا ڈھلا پھرے تو کیا حرج ہے؟ میں نے کہا دیکھو خاتون بات یہ ہے میں تمہاری بات سمجھتا ہوں مانتا ہوں۔ بہت نیک لوگ ہیں بلکہ ہمارے پاکستان کے لوگوں سے بھی زیادہ نیک اور شریف لوگ ہیں مگر مسئلہ یہ ہے کہ اگر میں دور کھڑا ہوں اور بہت ساری خواتین اکٹھی کھڑی ہیں تو آپ کو میں ان میں سے ہی ایک سمجھوں گا۔ ہاں اگر آپ نے حجاب لیا ہوا ہے تھوڑا بہت اسلام ہے ہیڈ ڈھانپا ہوا ہے تو میں بہت دور سے یہ سمجھ جاؤں گا کہ یہ مسلمان عورت ہے اور خواتین و حضرات! پھر ایک عجیب و غریب سا واقعہ پیش آیا کہ ایک ہوٹل میں کچھ حبشیوں نے دھاوا بول دیا اور لوٹ مار شروع کر دی۔ ایک عورت نے حجاب پہنا ہوا تھا۔ وہ اس کے قریب آئے اور کہا:

Sister you are a Muslim you be on one side.

اس سے کم از کم پردے نے اس خاتون کو ڈاکوؤں کی لوٹ مار سے بچا لیا۔

کتاب کا نام: حقیقتِ منتظر

مصنف: پروفیسر احمد رفیق اختر

صفحہ نمبر: 78–79 (سوال صفحہ 78 پر، جواب صفحہ 79 پر ختم)

#اسلام_میں_پردے_کا_حکم #پردہ #حجاب #اسلامی_تعلیمات #اسلام #عورت_کا_مقام #اسلامی_تاریخ #سیرت_النبی ﷺ #پروفیسر_احمد_رفیق_اختر #حقیقت_منتظر #JamSattar