روحانیت کی راہ میں صرف عقل کے ذریعے رب تک نہیں پہنچا جاسکتا
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )روحانیت کی راہ میں صرف عقل کے ذریعے رب تک نہیں پہنچا جاسکتا یہ بڑی عجیب راہ ہے اس راستے میں خوش قسمتی سے کامل مرشد مل جائے تو وہ عام طور پہ ان تین طریقوں سے علم منتقل کرے گا اسے سمجھئے
ایک تو وہ جب گفتگو کرتا ہے تو اسے خاموشی سے سنئے محبت سے اپنے اندر جذب کرنے کی کوشش کیجئے یوں فنا فی الشیخ کا درجہ بھی حاصل ہو جائے گا اور جو علم مرشد اپکو دینا چاہتے ہیں وہ آپکے اندر اتر جائے گا
مرشد اپکو جو پڑھائ دیتا ہے اسے ریگولر معمول بنا لیجئے یہ صرف ایک حرف بھی ہوسکتا ہے مگر یہ آپکی روح سے مطابقت رکھتا ہے اور آپکے روحانی سفر میں معاون ہوتا ہے
ایک اور طریقہ جو تصوف میں علم منتقل کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے وہ یہ ہے کہ جب مرید ایک خاص مقام پہ پنہچ جاتا ہے تو دیکھتا ہے کہ جب وہ سو کر اٹھتا ہے تو ایسا کلام پڑھ رہا ہوتا ہے جو وہ ویسے معمول میں نہیں پڑھتا یہ دراصل سوتے میں علم منتقل ہورہا ہوتا ہے اس طرح مرشد مرید پہ خود اس سے زیادہ محنت کررہا ہوتا ہے
اب اس میں گڑبڑ کیا ہوتی ہے کہ مرشد تو تربیت کرنے کی پوری کوشش کررہا ہے لیکن شاگرد اگر مخصوص نقطہ نظر کا آدمی ہے کوئ بات سیکھنا نہیں چاہتا ، ہر بات میں عقل کو دخل دیتا ہے اسکے لاشعور میں یہ بات بیٹھی ہوئ ہے کہ میں تو خود بڑا قابل ہوں لیکن اوپر اوپر سے عاجزی کا اظہار کرتا ہے تو یہ لفظی عاجزی کسی کام کی نہیں
روحانیت میں اللہ تک پہنچنے کے دو ذرائع ہیں
علم
محبت
عقل اس راستے میں جگہ جگہ ماند پڑ جاتی ہے یاد رکھئے جب مقام حیرت آتا ہے تو اچھے اچھوں کی زبان گنگ ہوجاتی ہے کیونکہ مقام حیرت شروع ہی وہاں سے ہوتا ہے جہاں عقل جواب دے جاتی ہے ایسا شخص خاموش ہوجاتا ہے
لیکن جب انسان کے لاشعور میں یہ بات بیٹھی ہو کہ میں تو بہت عقلمند اور سمجھدار انسان ہوں تو ایسا انسان مرشد کی بات کو بھی عقل کی کسوٹی پہ پرکھتا ہے جو مرید اپنے مرشد کے حکم کی ادھوری پیروی کرے گا وہ اس قابل کبھی نہ بن سکے گا کہ اسے کچھ دیا جائے
نتیجتاً وہ خواب میں کچھ دیکھے گا مگر روح کی کثافت کی بنا پہ اسے اٹھکر یاد ہی نہ ہوگا کہ اسے کیا بتایا گیا ہے اسکا مطلب ہے کہ ابھی وہ علم حاصل کرنے کے لیے تیار نہیں
خوب سمجھ لیجئے طریقِ تصوف اور سلوکِ باطن میں جب سالک اپنے کامل مرشد کی جانچ پرکھ کر کے اور دل سے تمام شک و شبہات کو مٹا کر ان کے دستِ حق پرست پر بیعت ہو جاتا ہے، تو اس پر لازم آتا ہے کہ وہ سر تسلیم خم کرتے ہوئے ان کی بے چون و چرا اطاعت کو اپنا شعار بنا لے۔ اس مرحلے پر ذرا سا بھی تردد یا خود رائی انسان کو اس بلند مقام سے گرا سکتی ہے جو بطورِ انعام اس کے لیے ودیعت کیا گیا تھا۔ جیسا کہ ایک مشہور حکایت سے عیاں ہوتا ہے کہ پینتیس برس کی طویل ریاضت اور قربت کے باوجود، جب ایک مرید نے امتحان کے کٹھن موڑ پر اپنی عقل کو دخل دیا اور مرشد کے حکم کی ادھوری تعمیل یا حکم عدولی کی، تو نہ صرف اس کی برسوں کی کمائی رائیگاں چلی گئی بلکہ اس کے باطنی درجات اور اعزازات بھی سلب کر لیے گئے، جو روحانی تنزلی کی بدترین شکل ہے۔اس شخص خلافت ملتے وقت مرشد نے ایک تلوار دی اور جب اسکی کمر پہ پٹکا باندھنے لگے تو کہا یہ تلوار زمین پہ رکھ دو اس نے یہاں خودرائی سے کام لیا اور تلوار ساتھی کو پکڑا دی ، مرشد نے فیصلہ کیا کہ یہ ابھی خلافت کے مستحق نہیں، پہلے وقتوں میں خلافت ایسے ہی امتحانات سے گذر کر ملتی تھی
اس راہِ فقر و معرفت میں نفس کی خود رائی اور عقلِ پرستی سخت مضر ہے، اور ذرا سا بھی تکبر انسان کو دربارِ اولیاء سے دھکے دلوا کر اس کے عطا کردہ تاج بھی اتروا دیتا ہے۔ تاریخِ تصوف شاہد ہے کہ جو سالک اپنے شیخ کے اشاروں کو پسِ پشت ڈال کر اپنی عقل کو حاکم بناتا ہے، وہ منزل کے قریب پہنچ کر بھی بھٹک جاتا ہے۔ لہٰذا، اس حکیمانہ اصول کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے کہ "باخدا دیوانہ باش و با محمد ہوشیار”، یعنی اللہ کے معاملے میں تو سراپا تسلیم و نیاز بن جاؤ مگر رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے وارثانِ حق کی نسبت میں ہوش، بیداری اور کامل فرمانبرداری کو لازم پکڑو تاکہ شیخ کی ادھوری پیروی کے وبال اور حکم عدولی کی شامت سے محفوظ رہتے ہوئے حرمانِ ابدی کا شکار نہ ہونا پڑے۔
مرشد سے علم حاصل کرنے کا ایک آسان طریقہ بتاتی چلوں کہ انکے دل میں اتر جائیے بزرگ فرماتے تھے مرشد کو کبھی irritate نہ کرو تو کوشش کیجئے کہ اپنے مرشد کے دل میں اتر جائیں وہ خود آپ سے محبت کرنے لگے جب مرشد محبت کرنے لگتے ہیں تو اچانک بیٹھے بیٹھے بول دیں گے کہ جاؤ یہ لفظ پڑھ لینا ، اب قیل و قال میں نہ پڑنا کہ کیا ہے ، کتنی بار پڑھنا ہے بس اب خاموشی سے اسے معمول بنا لو شیخ کی آپکی کیفیات پہ خوب توجہ ہوتی ہے اور وہ آپکو خوب تولتے رہیں گے کہ آپ کہاں تک پنہچے مرشد کو اسکا کام۔کرنے دیجئے اللہ پاک ہم تمام کو معزولی سے بچائیں اور نیکی کی توفیق عطا فرمائے آمین ثم آمین