مواد پر جائیں۔

۔۔۔۔۔۔۔ تم چلی جاو گی ۔۔۔۔۔۔۔
شاعر ۔ ساحر لدھیانوی
تم چلی جاو گی پرچھائیاں ره جائیں گی
کچھ نہ کچھ حسن کی رعنائیاں ره جائیں گی
تم کہ اس جھیل کے ساحل پہ ملی ہو مجھ سے
جب بھی دیکھوں گا یہیں مجھ کو نظر آؤ گی
یاد مٹتی ہے نہ منظر کوئی مٹ سکتا ہے
دور جا کر بھی تم اپنے کو یہیں پاؤ گی
گهل کے ره جائے گی جھونکوں میں بدن کی خوشبو
زلف کا عکس گھٹاؤں میں رہے گا صدیوں
پھول چپکے سے چرا لینگے لبوں کی سرخی
یہ جواں حسن فضاؤں میں رہے گا صدیوں
اس دھڑکتی ہوئی شاداب و حسیں وادی میں
یہ نہ سمجھو کہ ذرا دیر کا قصہ ہو یم
اب ہمیشہ کے لئے میرے مقدر کی طرح
ان نظاروں کے مقدر کا بھی حصہ ہو تم
تم چلی جاو گی پرچھائیاں رہ جائیں گی
کچھ نہ کچھ حسن کی رعنائیاں رہ جائیں گی
ساحر لدھیانوی