ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل)آج ہی کے دن 23 نومبر 1983ء کو پاکستان کے مشہور فلمی اداکار وحید مراد کراچی میں انتقال کرگئے تھے۔
جامعہ کراچی سے انگریزی ادب میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کرنے والے وحید مراد 2 اکتوبر 1938ء کوکراچی میں پیدا ہوئے تھے۔
1960ء میں انہوں نے اپنا ذاتی فلم ساز ادارہ فلم آرٹس کے نام سے قائم کیا.
وحید مراد کی کامیاب فلموں میں ہیرا اور پتھر, جوش، جاگ اٹھا انسان، احسان، دو راہا، انسانیت، دل میرا دھڑکن تیری، انجمن، مستانہ ماہی, ارمان اور عندلیب سمیت بے شمار فلمیں شامل ہیں۔
وحید مراد نے لاتعداد فلموں میں ایوارڈز بھی حاصل کئے ۔
وہ لاہور میں گلبرگ کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں
ٹیم صدائے پشاور وحید مراد صاحب کیلئے دعاگو ہے کہ الله پاک انکی مغفرت فرمائے۔ آمین
اس طرح کی مزید معلوماتی تحریروں کیلئے ہمارے
فیس بک پیج صداِئے پشاور کو فالو کریں ہماری پوسٹوں کو لائک اور شیئر کریں۔ شکریہ