ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )سماج کو برا بھلا کہنے والے….. سماج پر سب سے زیادہ تنقید کرنے والے….. سماج پر پیٹریارکی غلامی اور باقی غلط باتوں کا الزام لگانے والے اکثر فزیکلسٹ اور مادہ پرست ملحد ہوتے ہیں۔ اسی طرح ہر چیز کو سماجی تخلیق سمجھنے والے بھی اکثر یہی ہوتے ہیں۔ یہ انسانی صنف تو چھوڑیں بلکہ انسانی جنس سے لیکر اس کی زندگی کی ہر ایک عادت کو ہی سماج کی پیداوار مانتے ہیں۔
خیر:جب ان لوگوں سے یہ پوچھا جاتا ہے کہ کیا کوئی غیر فزیکل شے جیسے دم، درود وغیرہ انسان پر اپنا اثر دکھا سکتی ہے؟ تو پھر یہ کہتے ہیں کہ نہیں، ایسا نہیں ہو سکتا ہے۔۔
لیکن
بھئی یہ سماج و معاشرہ بھی تو ایک تجریدی اور غیرفزیکل تصور ہی ہے۔۔۔۔۔۔ پھر یہ انسان پر کیسے اثرانداز ہو سکتا ہے۔
اس پر
یہ کہتے ہیں کہ سماج اور معاشرہ سے ہماری مراد ااردگرد کے انسان اور ان کا مادی ماحول ہوتا ہے۔۔۔۔ سماج تو محض ایک نام ہے جو بیشک تجریدی ہے لیکن اس نام کا ریفرنٹ ماحول اور انسان ہوتے ہیں جو مادی اور فزیکل ہی ہے، سو اس میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔۔۔
لیکن
یہ ان کا دھوکہ ہے۔۔ یہ جس چیز یا شے پر تنقید کر رہے ہوتے ہیں تو اسکا کوئی ریفرنٹ انکے سسٹم میں نہیں ہے، کیونکہ یہ بیرونی ماحول یا انسانی بدن پر تنقید نہیں کرتے، کیونکہ ان پر تو کوئی تنقید بن ہی نہیں سکتی ہے۔
دیکھیں
بیرونی ماحول کے اندر جو بھی ہوتا ہے تو وہ ہمارے کنٹرول میں نہیں ہے۔۔ اسطرح ہمارے بدن میں بھی جو کچھ ہوتا ہے تو وہ بھی ہمارے "کنٹرول” میں نہیں، مطلب یہ سبھی کچھ تو خودبخود بس blindly ہوتا جا رہا ہے۔۔ اب جو چیز بلائنڈ مشین کی طرح کام کریں، تو اس پر کیا کوئی تنقید کرتا ہے؟ کیا کبھی بھی کسی نے بجلی پر تنقید کی ہے کہ تم نے بندے کیوں مارے یا آگ پر تنقید کی ہے کہ تم نے ہماری پراپرٹی کو کیوں جلایا ہے؟؟ ظاہر ہے یہ سوچنا ہی بکواس ہے۔۔ اسیطرح ہمارے ماحول یا بدن میں جو ہو رہا ہے، تو وہ بھی مجھ سے پوچھ کر تھوڑی ہو رہا ہے۔۔۔۔ وہ بھی تو اسی طرح بس اندھا دھند ہو رہا ہے۔۔۔۔۔۔ فرق یہ ہے کہ بجلی electromagnetic قوانین کی روشنی میں کام کرتی ہے، آگ Combustion کے اصولوں کو فالو کرتا ہے جبکہ انسانی بدن یا ماحول میں جو ہو رہا ہے٫، تو وہ ان دو سے بڑھ کر زیادہ اصولوں کی روشنی میں ہو رہا ہے۔۔۔۔
اسیلیے
انکی یہ سماجی تنقید ہرگز باہر کے ماحول یا انسانی جسم و بدن پر نہیں ہو سکتی ہے.. ایسا کرنا مضحکہ خیز ہے کیونکہ تنقید ہمیشہ ہی کسی agent پر کی جاتی ہے…… نہ کہ کسی object پر اور ہمارا ماحول اور بدن دونوں ہی objects ہے، ایجنٹس نہیں۔۔۔۔۔۔ ان کی تنقید کا ریفرنٹ ان کے سسٹم میں وجود ہی نہیں رکھتا ہے۔
یاد رہے کہ۔۔۔
آئندہ آپ ان سے کوئی تنقیدی بات سنیں، تو انکی کسی بھی بات کا جواب دینے یا آگے بڑھنے سے پہلے پوچھیں کہ آپ کی یہ تنقید آخر ہے کس پر؟؟؟
قوانین قدرت پر؟؟؟؟
انسانی بدن پر؟؟؟؟
ماحول میں موجود جانوروں پر؟
ماحول میں موجود بےجان اشیاء پر؟؟
یا کس پر؟
اب
اگر تو یہ کہیں کہ کسی مولوی صاحب پر تو یہ کوئی جواب نہیں، کیونکہ لفظ "مولوی صاحب” کوئی مادی یا فزیکل شے تو نہیں بلکہ محض ایک غیرفزیکل تجریدی نام ہے جو مکمل "بےاثر” کیونکہ وہ ماحول پر اثر نہیں کر سکتا۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ خود ان کا ماننا ہے کہ کوئی غیرفزیکل چیز جیسے کلمات یا دعا یا الفاظ یا خدا تعالیٰ کے نام یا کوئی دیگر نام غیرہ اس کائنات میں اثر نہیں رکھتے ہیں۔۔۔۔۔۔ بھئی جب یہ سبھی لیبل و نام اثرات نہیں رکھتے، تو اس "‘لفظ”‘ مولوی صاحب کے اندر کیا گیدڑ سنگھی لگی ہوئی ہے جو وہ اثر رکھ سکتا ہے؟ ظاہر ہے وہ بھی اثر نہیں رکھتا….. باقی جس چیز کا اثر نہیں تو اس پر تنقید بھی نہیں ہوتی۔۔۔۔ اس لیے سچ سچ بتائیں کہ تنقید کس پر ہے؟؟؟؟ کیونکہ جو چیز فزیکل ہوگی تو تنقید اس پر ہوگی…
مطلب
آپ بتائیں کہ کیا مولوی صاحب کے "بوڈی فگر” پر تنقید ہے؟ یا ان کے پھپھڑوں پر تنقید ہے؟ یا ان کے گردوں پر تنقید ہے؟ یا کیا؟؟ اگر کہتے ہیں کہ مولوی صاحب کے خیالات پر تنقید ہے تو کہیں کہ No no no خیالات بھی فزیکل یا مادی چیز نہیں ہے، سو وہ اثر نہیں رکھ سکتے یا اگر خیالات فزیکل ہے تو پھر مجھے ان کا chemical composition بتائیں؟ اگر کہیں کہ مولوی صاحب کے دماغ پر تنقید ہے، تو پوچھیں کہ مولوی صاحب بیچارے کے دماغ میں کیا مسئلہ ہے؟ کیا انکے دماغ میں grey matter کم ہے؟ یا prefrontal cortex کا کوئی حصہ غائب ہے یا آخر کیا ہے؟؟ باقی انکے دماغ میں تو نیورانز خودبخود ہی اندھا دھند فائر ہوتے رہتے ہیں… مولوی صاحب تو اس کو کنٹرول نہیں کرتا، بلکہ قوانین قدرت کرتے ہیں تو کیا آپ کو ان پر یعنی کہ قوانین قدرت پر تنقید کرنی ہے؟؟؟؟
یقین مانیں۔۔۔
بھائی، سیدھی سی بات ہے کہ ان کی تنقید قوانین قدرت پر ہی لاگو ہوتی ہے اور بس۔۔۔۔۔۔۔ اس کے سوا کسی چیز پر لاگو نہیں ہو سکتی کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ صرف فزیکل چیزیں ہی اثر رکھتی ہے اور وہ "اثرات” قوانین قدرت طے کرتے ہیں مطلب فزیکل چیزیں مختلف گاڑیاں ہے جن کو قوانین قدرت گھما پھرا رہی ہے.. اب اگر ان گاڑیوں کا ایکسیڈنٹ ہوتا ہے یا یہ ٹوٹتی ہے یا ان کے ساتھ اور کچھ بھی ہوتا ہے، تو ان سب کا ذمہ دار صرف و صرف قوانین قدرت ہی ہوگا۔۔۔۔۔
دیکھیں
میں پچھلے کچھ عرصے سے اس تھیم پر بار بار لکھ رہا ہوں تو اس سے بعض احباب کو لگے گا کہ کچھ زیادہ ہو گیا لیکن برادران یہ سب جاننا ازحد ضروری ہے اور اسکی دو بڑی اہم وجوہات ہے۔
پہلی یہ کہ۔۔۔۔
یہ فزیکلسٹ ملحد لوگ سوشل میڈیا پر سیکولر و فیمینسٹ اور آزاد خیال وغیرہ بن کر جن چیزوں پر تنقید کر رہے ہوتے ہیں۔۔۔۔ جن چیزوں کو خرابی کی اصل وجہ بتلاتے ہیں… جن چیزوں کو "real issues” بتاتے ہیں تو وہ سبھی چیزیں ان کے پیراڈائم کے مطابق "real” ہی نہیں ہے کیونکہ ان چیزوں کے اندر کوئی طاقت یا causal power ہے ہی نہیں۔۔۔۔۔۔ یہ چیزیں کائنات میں اپنا اثر دکھا ہی نہیں سکتی کیونکہ انکے لیے ایسا کرنا ممکن ہی نہیں ہے، سو جب کسی چیز کا کوئی اثر ہوتا ہی نہیں بلکہ جس چیز میں اثر ہو ہی نہیں سکتا تو ان چیزوں کو آپ real issues کس منہ سے کہتے ہیں؟؟؟؟
بھئی
یہ لوگ اپنے پیراڈائم کے ساتھ consistent نہیں ہے، مطلب جو یہ مانتے ہیں تو اسی کے خلاف باتیں کرتے ہیں، لیکن اگر ہم ایسی باتیں شروع کردیں مطلب فزیکلی نان ریئل چیزوں کے اثر کا ذکر کر دیں تو یہ ہمیں توہم پرست و عقیدہ پرست اور نجانے کیا کیا کہتے رہتے ہیں لیکن یہ نہیں چلے گا۔۔۔
اسی لیے
ا) یا تو ہر قسم کی فزیکلی نان ریئل چیزوں کا ہی انکار کرنا ہوگا۔۔۔۔
ب) یا پھر سوشل ڈسکورس میں ہر کسی کو ہی فزیکلی نان ریئل چیزوں کے استعمال کی اجازت ہوگی۔۔۔
لیکن
ج) یہ نہیں ہو سکتا کہ آپ تو پوڈکاسٹ میں بیٹھ کر مزہ لے لے کر اور اپنے ہی پیراڈائم کے خلاف جا کر فزیکلی نان ریئل چیزوں کو بنیاد بنا کر "سماج” کو رگیدیں اور "انٹلکچوئل” کا خطاب حاصل کریں جبکہ ہم اپنے پیراڈائم کے ساتھ مطابقت رکھتے ہوئے بھی اگر ایسا کریں تو توہم پرست کہلائے جائیں
دوسرا مسئلہ یہ ہے برادران کہ۔۔
سب سے پہلے انسان سے لیکر آجتک کی "انسانی تہذیب” کی بنیاد "روح” کو حقیقی ماننے اور "فری ول” یعنی آزاد اختیار کو حقیقی ماننے پر کھڑی ہے۔۔ انسان نے تمدن کی تاریخ میں جو کچھ بھی تشکیل دیا ہے، تو وہ انہی دو تصورات کو مان لینے کے بعد ہی تشکیل دیا ہے۔ انسانی تمدن اپنے آغاز سے آج تک اس سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹی ہے۔ آج کے تاریخ میں بھی ہمارا "سسٹم” انہی پر قائم ہے، مطلب ہم انسان کی ایجنسی و آزادانہ اختیار کو نہ صرف مانتے ہیں، بلکہ انسان کو یہ چیز اپنی اصل حالت میں دینے کیلئے باقاعدہ تگ و دو بھی کرتے ہیں۔
تاہم
فزیکلسٹ، ملحدین ان دونوں چیزوں کو ہی نہیں مانتے ہیں۔ یہ انسان کی Collective Consciousness کو Myth کہ دیتے ہیں۔۔ انسان کے وہبی علوم کو Superstition کہ دیتے ہیں مطلب اس بنیاد کو نہیں مانتے جس کو انسان نے شروع سے مانا ہوا ہے۔۔ اسکے باوجود یہ لوگ دو ایسے کام کرتے ہیں کہ انسان کو ان کی بیوقوفی پر باقاعدہ ہنسی آجاتی ہے. اگر تو یہ جان بوجھ کر ایسا کرتے ہیں تو یہ منافقت ہے۔
اول
ا) یہ اس "تہذیب و تمدن” میں ہی رہنے پر بضد ہے، جس کی فاؤنڈیشن کو یہ نہیں مانتے۔۔۔۔ یہ روح اور آزادانہ اختیار کے بنیاد پر قائم اس تہذیب سے باہر بھی نہیں نکلنا چاہتے لیکن یہ مغالطہ و منافقت ہے، جسکو Stolen concept fallacy کہتے ہیں۔۔۔ اس کا مطلب ہے کہ ایک چیز کو قبول کرنا لیکن اسکی بنیادوں کو قبول نہ کرنا۔۔۔..۔۔ یہ بالکل غلط ہے کیونکہ گر بنیاد ہی قابل قبول نہیں ہے تو اس پر کھڑی عمارت کیسے قبول پو سکتی ہے؟؟ سچ کی تو آپ نے واٹ لگا دی۔۔۔
دوئم
ب) دوسرا بڑا مسئلہ یہ ہے کہ یہ اپنی اس "حقیقی بنیاد” کو جس کو یہ ٹھیک سمجھتے ہیں، تو اس کو یہ اپنے اوپر بھی نافذ نہیں کرنا چاہتے ہیں۔۔۔ یہ اپنی ذات کے لیے سارے فایدہ اسی پرانے پیراڈائیم سے اٹھاتے ہیں جسکی یہ دن بھر میڈیا میں مخالفت کرتے رہتے ہیں اور جس کو غلط سمجھتے ہیں۔
اس وجہ سے ان کے ساتھ کوئی بھی بات کرنے سے پہلے انکو اپنے پیراڈائم کی حقیقت ضرور دکھائیں کہ وہ کتنا بودہ اور کھنگلا ہے اور اپنے پیراڈائم کی حقیقت بھی دکھائیں کہ اس کو نہ ماننے کے باوجود بھی یہ لوگ آپکے ساتھ اس پیراڈائم کے اصولوں کی روشنی میں ہی بات کریں گے اور ساتھ شرم بھی دلائے کہ پلیز یہ selective اپروچ کا استعمال نہ کریں کیونکہ یہ علمی بددیانتی ہے۔