انسانی جسم نیند کے دوران

انسانی جسم نیند کے دوران

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )نیند کے دوران جسم تقریباً ایک لیٹر پانی خارج کرتا ہے- جب ہم سوتے ہیں تو ہمارا جسم آرام اور بحالی کے کئی قدرتی مراحل سے گزرتا ہے،اس دوران جسم سے پانی کا اخراج بھی جاری رہتا ہے- ایک اندازے کے مطابق انسان نیند کے دوران سانس کے ذریعے خارج ہونے والی نمی اور پسینے کی صورت میں تقریباً ایک لیٹر پانی کھو سکتا ہے، تاہم یہ مقدار ہر شخص میں مختلف ہوتی ہے- اس کی دو بنیادی وجوہات ہیں، نمبر 1: سانس کے ذریعے نمی کا اخراج، جب ہم سانس باہر نکالتے ہیں تو پھیپھڑوں سے آنے والی ہوا میں نمی شامل ہوتی ہے، جو جسم سے پانی کے اخراج کا سبب بنتی ہے- نمبر 2 پسینہ آنا، جسم اپنے اندرونی درجہء حرارت کو متوازن رکھنے کے لیے پسینہ خارج کرتا ہے، گرمیوں میں زیادہ اور سردیوں میں کم لیکن یہ عمل نیند کے دوران بھی جاری رہتا ہے- پانی کا یہ اخراج جسم کے درجہء حرارت کو کنٹرول کرنے اور قدرتی جسمانی نظام کو برقرار رکھنے کا حصہ ہے- یاد رہے کہ ایک لیٹر پانی کا اخراج ہر شخص کے لیے مقررہ مقدار نہیں- کمرے کا درجہ حرارت، موسم، پسینہ آنے کی مقدار اور دیگر عوامل اس میں فرق پیدا کرتے ہیں-

#انسانی_جسم #نیند #پانی #صحت #سائنس #کائنات