۔99 فیصد لوگ اپنے دماغ کا صرف ایک چھوٹا سا حصہ استعمال کرتے ہیں۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل)آپ کس گروپ میں ہیں؟
رکیں۔ یہ تحریر آپ کے بارے میں ہے۔
آپ نے یہ جملہ سو بار سنا ہوگا کہ انسان اپنے دماغ کا صرف 10% استعمال کرتا ہے۔
یہ جملہ آدھا سچ ہے
آدھا جھوٹ۔
سائنس کہتی ہے کہ آپ کا دماغ 100% فعال ہے۔ سوتے ہوئے بھی
خواب میں بھی
حتیٰ کہ جب آپ موبائل سکرول کر رہے ہیں تب بھی آپ کا دماغ کام کر رہا ہے۔
تو پھر مسئلہ کہاں ہے؟
مسئلہ دماغ کے فعال ہونے کا نہیں، مسئلہ اس کے استعمال کا ہے۔
ایک ہی دماغ ہے، ایک ہی 24 گھنٹے ہیں مگر ایک شخص اسی دماغ سے دنیا بدل دیتا ہے اور دوسرا اسی دماغ سے صرف دوسروں کی زندگی دیکھتا رہتا ہے۔
فرق دماغ کا نہیں۔۔۔۔۔ فرق طریقے کا ہے۔
دماغ پتھر نہیں مٹی ہے
لندن کے ٹیکسی ڈرائیوروں پر ہوئی دنیا کی مشہور تحقیق نے سب کو حیران کر دیا۔
ایک عام ٹیکسی ڈرائیور کو لندن کی 25,000 گلیاں زبانی یاد ہوتی ہیں۔ جب سائنسدان ایلینر میگوائر نے ان کے دماغ کا اسکین کیا تو پتا چلا کہ ان کے دماغ کا یادداشت والا حصہ عام لوگوں سے واقعی بڑا ہو چکا تھا۔
یعنی آپ جو روز کرتے ہیں آپ کا دماغ ویسا ہی بن جاتا ہے۔
آپ اگر ہر روز سکرول کریں گے تو دماغ بےچین بنے گا۔
آپ اگر ہر روز سیکھیں گے تو دماغ طاقتور بنے گا۔
آپ کا دماغ آپ کی عادتوں کا غلام ہے۔ اب فیصلہ آپ نے کرنا ہے کہ آپ اسے مالک بنائیں گے یا غلام؟
قرآن آپ کو جھنجھوڑ رہا ہے
قرآن بار بار ایک ہی سوال کرتا ہے:
اَفَلَا تَعْقِلُونَ؟ کیا تم عقل سے کام نہیں لیتے؟
اَفَلَا تَتَفَکَّرُونَ؟ کیا تم غور نہیں کرتے؟
یہ ڈانٹ نہیں یہ دعوت ہے۔
اللہ نے آپ کو جو دماغ دیا ہے
وہ امانت ہے اور امانت کو ضائع کرنا اسے استعمال نہ کرنا، سب سے بڑی ناشکری ہے۔
آپ کا دماغ آپ کو اس لیے نہیں ملا کہ آپ بس زندہ رہیں۔ یہ اس لیے ملا ہے کہ آپ آگے بڑھیں۔
آپ کس گروپ میں ہیں؟
گروپ نمبر 1: خودکار لوگ
وہی صبح، وہی موبائل، وہی سوچیں، وہی شکایتیں۔ ان کی زندگی کاپی پیسٹ ہے۔ کل بھی وہی تھا، آج بھی وہی ہے، کل بھی وہی ہوگا۔
گروپ نمبر 2: صرف سوچنے والے لوگ
یہ سب سے خطرناک گروپ ہے۔ یہ کتابیں پڑھتے ہیں، ویڈیوز دیکھتے ہیں، کہتے ہیں "کل سے شروع کروں گا”۔ مگر ان کا "کل” کبھی نہیں آتا۔ یہ جانتے سب کچھ ہیں، کرتے کچھ نہیں۔
گروپ نمبر 3: عمل والے لوگ
یہ لوگ کامل نہیں ہوتے، مگر یہ روز تھوڑا سا کرتے ہیں۔ 10 منٹ، ایک صفحہ، ایک قدم۔ اور یہی چھوٹے قدم 1 سال بعد انہیں سب سے آگے لے جاتے ہیں۔
یاد رکھیں آپ کے اندر وہی طاقت ہے جو دنیا کے بڑے لوگوں کے اندر تھی۔ فرق صرف اتنا ہے کہ انہوں نے شروع کیا تھا، آپ نے ابھی شروع کرنا ہے۔
اب ایمانداری سے بتائیں آپ اس وقت کس گروپ میں ہیں؟ 1، 2 یا 3؟ یہ پوسٹ اس ایک دوست کو ضرور بھیجیں جو گروپ 2 میں پھنسا ہوا ہے۔ شاید آپ کا ایک شیئر اس کی زندگی بدل دے۔
اگر آپ تیسرے گروپ میں آنا چاہتے ہیں تو کمنٹ میں لکھیں: میں تیار ہوں