ورلڈکپ 2023 میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نمبر ون بیٹر کی حیثیت سے داخل ہوں گے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) کی جانب سے پلیئرز رینکنگ جاری کردی گئی جس میں کپتان بابر اعظم کی ون ڈے بیٹرز رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار ہے۔
رینکنگ کے مطابق بابراعظم ورلڈ کپ میں نمبر ون بیٹر کی حیثیت سے داخل ہوں گے تاہم بھارت کے شبمن گل اور بابر اعظم کے درمیان فاضلہ مزید کم ہو گیا ہے۔
رینکنگ کے مطابق بابراعظم کے ریٹنگ پوائنٹس 857 برقرار ہیں جب کہ شبمن گل کے ریٹنگ پوائنٹس 814 سے بڑھ کر 847 ہو گئے ہیں، اس رینکنگ میں پاکستان کے امام الحق چوتھے سے پانچویں نمبر پر آگئے ہیں، پاکستان کے فخر زمان ٹاپ 10 میں او ر رینکنگ میں 10 ویں نمبر پر موجود ہیں ۔
دوسری جانب آئی سی سی کی ون ڈے بولرز رینکنگ میں بھارت کے محمد سراج کا پہلا نمبر برقرار ہے، آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ رینکنگ میں دوسرے اور افغانستان کے راشد خان پانچویں سے چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
اسی طرح نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ رینکنگ میں ایک درجے تنزلی کے بعد پانچویں، شاہین آفریدی 8 ویں اورفاسٹ بولر حارث رؤف رینکنگ میں دو درجے بہتری کے بعد 22 ویں نمبر پر موجود ہیں۔
آئی سی سی کی ون ڈے آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر برقرار ہے۔