Daily Roshni News

امریکا کا بھارت میں مذہبی آزادی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار

امریکا نے بھارت سے مذہبی تشدد کی مذمت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے  بھارت میں مذہبی آزادی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کردیا۔

امریکی محکمہ خارجہ نے مذہبی آزادی سےمتعلق سالانہ رپورٹ جاری  کردی جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں مسلم کمیونٹی کے خلاف ریاستی سطح پر اقدامات کیے گئے، مذہبی اقلیتوں کے خلاف قانون نافذ کرنے والے حکام نے تشدد کیا ۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ سری نگر میں محرم کا جلوس نکالنے پر گرفتار یاں کی گئیں ۔

امریکی حکام نے کہاکہ بھارت میں مذہبی تشدد مسلسل جاری رہنے پر افسوس ہے ، بھارت مذہبی اقلیتوں کے خلاف بیان بازی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرے۔

 واضح رہے کہ امریکی کمیشن نے مذہبی آزادی کی خلاف ورزیوں پر بھارت کو بلیک لسٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہوا ہے۔

Loading