آج 24جنوری روحی بانو کی برسی ہے ۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )وہ روحی بانو ، جو فن کی دنیا کی اعلی‛ تعلیم یافتہ اور انتہائی باصلاحیت آرٹسٹ تھی ۔نفسیات میں ماسٹرز کرنے والی روحی , بے حس وخودغرض معاشرتی رویوں کی شکاراور اکلوتے جواں سال بیٹے کے بہیمانہ قتل پر , خود نفسیاتی مریض بن کر گلی گلی پا گلوں کی طرح انصاف کے حصول کی خاطر دربدر بھٹکتی ، آخر تھک ہار کر زندگی کی بازی ہار گئیں ،
انصاف ظالموں کی حمایت میں جائے گا
یہ حال ہے تو کون عدالت میں جائے گا
(راحت اندوری)
یہ روحی بانو کی نہیں , انصاف کی موت تھی ۔ روحی کی بے چین روح کو موت کی آغوش میں ابدی قرار آ گیا۔
۔ اللہ کریم روحی بانو کی کامل مغفرت فرمائے ۔آمین
روحی بانو کی برسی پر ہمارا بنایا ہوا ایک اسکیچ بطور خراج عقیدت ۔