Daily Roshni News

ملک مسعود الرحمن ٰ کلیامی کی عظیمی ہاؤس دی  ہیگ آمد

ہالینڈ، ملک مسعود الرحمن ٰکلیامی کی عظیمی ہاؤس دی  ہیگ آمد

جاوید عظیمی سے خصوصی ملاقات، حجاز مقدس مکہ ، مدینہ

سے لائے گئے تبرکات بھی پیش کئے۔۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوص)ی گزشتہ دنوں بروز اتوار چھ اکتوبر 2024 جامع مسجد غوثیہ ایمسٹر ڈیم کے خادم اعلیٰ ملک مسعود الرحمن کلیامی علمی، ادبی، روحانی سلسلہ عظیمیہ کے روحانی اسکول مراقبہ ہال ہالینڈ کے نگران حاجی محمد جاوید عظیمی سے خصوصی ملاقات کے لئے عظیمی ہاؤس دی پیگ تشریف لائے۔ مذکورہ ملاقات کے دوران ملک مسعود نے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد حجاز مقدس مکہ ، مدینہ سے لائے گئے تبرکات جاوید عظیمی کو پیش کئے ۔ بعد ازاں خصوصی روحانی  گفتگو کرتے ہوئے ملک مسعود نے عمرہ کے دوران    انمٹ سنہری  یادوں کا تذکرہ کیا۔ جاوید عظیمی  نے انھیں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر صمیم قلب سے مبارکباد پیش کی۔ اس ملاقات کے دوران عصر اور مغرب کی نمازیں باجماعت ادا  کرنے کے بعد کھانا تناول کیا گیا۔ یاد رہے ملک مسعود الرحمن کلیامی اپنی اہلیہ اور صاحبزادے  سبحان مسعود کے ہمراہ عظیمی ہاوس تشریف لائے تھے۔

ملاقات کے اختتام پر محمد جاوید عظیمی اور ان کی اہلیہ نے مہمانوں کی تشریف آوری کا صمیم قلب سے شکریہ ادا کرتے ہوئے دُعائیہ کلمات بھی ادا کئے۔

Loading