Daily Roshni News

دوسرا ٹیسٹ: پاکستان کیخلاف انگلینڈ کی دوسری وکٹ 125 رنز پر گرگئی

انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ ملتان میں کھیلا جارہا ہے جہاں پاکستان کے خلاف انگلینڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔

پاکستان کے خلاف انگلینڈ کی دو وکٹیں گر چکی ہیں، زیک کرالی کو نعمان خان جب کہ اولی پوپ کو ساجد خان نے آؤٹ کیا۔

اس سے قبل پہلی اننگز میں پاکستانی  ٹیم 366 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔

ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کو محمد رضوان کی صورت میں نقصان اٹھانا پڑا جب وہ 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اس کے بعد اب سلمان علی آغا 31 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

قومی ٹیم کو آٹھواں نقصان ساجد خان کی شکل میں اٹھانا پڑا، ساجد دو رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔اس کے بعد عامر جمال 37 اور اور نعمان علی 32 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

گزشتہ روز قومی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز بنائے تھے، آج محمد رضوان نے 37 اور سلمان علی آغا نے 5 رنز کے ساتھ دوسرے دن کھیل کا آغاز کیا تھا۔

پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ قومی ٹیم کی جانب سے عبداللہ شفیق7، سعود شکیل 4 اور کپتان شان مسعود 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ڈیبیو کرنے والے کامران غلام نے شاندار سنچری بنائی اور 118 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ صائم ایوب بھی 77 رنزبنا کر آؤٹ ہوگئے۔ 

واضح رہے کہ انگلینڈ کو 3 میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

ڈیبیو ٹیسٹ میں سنچری: بابر کی کامران غلام کیلئے کی گئی انسٹا اسٹوری وائرل

Loading