Daily Roshni News

ماہانہ محفل گیارہویں،پاکستان اسلامک اینڈکلچر  سینٹر دی ہیگ میں منعقد ہوگی۔

ماہانہ محفل گیارہویں،6جولائی 2023

پاکستان اسلامک اینڈکلچر  سینٹر دی ہیگ میں منعقد ہوگی۔

حاجی رخسار احمد لنگر غوثیہ نذر کرنے کی سعادت حاصل کریں گے۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔نمائندہ خصوصی )پاکستانی کمیونٹی کے لئے سرگرمیوں کا مرکز پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر دی ہیگ ہرماہ باقاعدگی سے امام الاولیا ء سید نا شیخ عبدالقادر جیلانی المعروف غوث اعظم ؒ کے نام سے منسوب گیارہویں شریف کی بابرکت تقریب کا انعقاد کرتا ہے

اس ماہ   ماہانہ گیارہویں کی روحانی محفل بروز جمعرات 6جولائی 2023کو منعقد کی جائے گی مذکورہ تقریب کی مناسبت سے  کمیونٹی سینٹر دی ہیگ کی مسجد کے امام و خطیب علامہ حافظ غلام مصطفٰے نقشبندی حضور غوث ا  عظم ؒ  کی سیرت اور کرامات پر روشنی ڈالنے کی سعادت حاصل کریں گے جبکہ پروگرام کے اختتام پر حاجی رخسار احمد کی جانب سے لنگر غوثیہ پیش کیا جائے گا۔ کمیونٹی کے حضرات کو محفل گیارہویں میں شرکت کے لئے دعوت خاص دی جاتی ہے شرکت فرما کر حضور  غوث اعظم ؒ  سے  عقیدت ومحبت کا عملی مظاہرہ کریں۔ یاد رہے متذکرہ پروگرام  شام ساڑھے  سات بجے شروع ہوگا اور اس کا دورانیہ ایک گھنٹہ ہوگا لہذا وقت کی پابندی کو ملحوظ خاطر رکھیں ۔

Loading