Daily Roshni News

روشنی نیوز کے مدیر اعلیٰ کے اعزاز میں اعوان ٹرانسپورٹ کے روح رواں نے ظہرانےکا اہتمام کیا .

روشنی نیوز کے مدیر اعلیٰ جاوید عظیمی کے اعزاز میں

 اعوان ٹرانسپورٹ کے روح رواں ملک امین اعوان نے

  ویانا میں اپنی رہائش گاہ پر ظہرانےکا اہتمام کیا ۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔نمائندہ خصوصی) آن لائن اردو اخبار ڈیلی روشنی نیوز کے مدیر اعلیٰ محمد جاوید عظیمی  کے آسٹریا وزٹ 2025 کے دوران  پاکستانی کمیونٹی آسٹریا کی ہر دلعزیز شخصیت اور اعوان ٹرانسپورٹ کے روح رواں ملک محمد امین اعوان نے اپنی رہائش گاہ اعوان ہاؤس ویانا میں جاوید عظیمی کے اعزاز میں خصوصی دعوت کا اہتمام کیا۔  اس دعوت کے دوران ملک امین اعوان نے اپنے ہاتھوں سے تیار کردہ بار بی کیو سے مہمانوں کی تواضع کی جو انتہائی خوش ذائقہ اور  لذیذ تھی۔ اس خصوصی دعوت کے دورانیے میں   مختلف موضوعات   بالخصوص تدفین کمیٹی کے اغراض و مقاصد اور اِس کے توسط پاکستانی کمیونی آسٹریا کی خدمات سر انجام دینے پر ملک امین نےروشنی ڈالی۔ جاوید عظیمی نے ملک محمد امین اعوان کی گرانقدر خدمات کو سراہتے ہوئے انھیں خراج تحسین  پیش کیا اور مستقبل میں مزید کامیابیوں کے لئے دعائیہ کلمات بھی ادا کئے۔ملک امین نے دعوت قبول کرنے اور قیمتی وقت دینے پر صمیم قلب مجھے شکریہ ادا کیا اور تحفے میں اعوان ٹرانسپورٹ کی شیلڈ بھی عنایت فرمائی۔ یاد رہے اس ملاقات میں ویانا کی  معروف سماجی شخصیت محمد مسعود (لاہوری) بھی بہ نفس نفیس موجود رہے۔

Loading