وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ سے متاثرین New Metro City and Globe Estate کی پر زور اپیل،ہمارے ساتھ کروڑوں کے فراڈ کا نوٹس لیا جائے
فن لینڈ ( ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔۔ نمائندہ خصوصی ) ترجمان ایکشن کمیٹی میٹرو سٹی کھاریاں حافظ محمد مظہر اقبال نعیمی نے وزیراعلٰی پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ سے متاثرین New Metro City کھاریاں کی طرف سے اپیل کی ھے کہ ھمارے ساتھ ھونے والی نا انصافیوں کا نوٹس لیا جائے، ھمارا سارا پیسہ جو کروڑوں کے حساب سے ھے پاکستان سے باہر دوبئی اور امریکہ میں انوسٹ کردیا گیا ھے اور دوسال ھوچکے ہیں نہ تو رقم واپس کی جارھی ھے اور نہ ہی پلاٹ دئیے جارھے ھیں اور کوئی بھی پرسان حال نہیں ھے،اگر ھماری ایک قسط لیٹ ہوتی تھی تو وارننگ لیٹر ملتے تھے اور کہا جاتا تھا آپ کی فائل کینسل ہوجائے گی یا آپ کو جرمانہ کریں گے یوں ہر وقت پریشان کیا جاتا تھا،مگر جب قسطیں مکمل ھوگئیں تو اب کوئی جواب ہی نہیں دیتا،ہر کوئی کہتا ھے ہمیں نہیں معلوم پراجیکٹ کب مکمل ہوگا