پاکستان کے نامور ایکٹرمحمد علی ہیں ،جن کے والد مسجد میں امام و خطیب تھے۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )یہ پاکستان کے نامور ایکٹرمحمد علی ہیں ،جن کے والد مولانا سید مرشد علی ملتان گُڑ منڈی کی ایک مسجد میں امام و خطیب تھے۔ایک ٹائم تھا کہ چودہ سالہ محمد علی مدرسے میں دینی تعلیم حاصل کررہےتھے۔ اور شاید آنے والے وقت میں وہ بھی عالم بن کر امامت کے فرائض دیتے۔ لیکن پھر حالات اُنہیں فلمی دنیا تک لے آئے۔ محمد علی کے بڑے بھائی حیدرآباد میں ریڈیو پاکستان میں ہوا کرتےتھے۔ محمد علی کو قدرت نے ایک گونج دار اور پُرکشش آواز سے نوازا تھا ،یہی وجہ تھی کہ وہ ریڈیو میں بطور صداکار یعنی کے Voice-Over Artistکام کرنے لگے ۔اوریہاں سے انہوں نے فلمی نگر میں قدم رکھا اور شہنشاہِ جذبات کہلائے۔
انجنیر عبدالوھاب حق واھوچو
![]()

