آج 10 دسمبر 1878 عظیم مجاہد جنگ آزادی مولانا محمد علی جوہر
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ٌعظیم مجاہد جنگ آزادی ، خلافت موومنٹ اور علیگڑھ موومنٹ کے سرگرم کارکن مولانا محمد علی جوہر کا یوم ولادت ہے یہ وہ مجاہد آزادی تھے جنہوں نے 1930 میں لندن کی گول میز کانفرنس میں اعلان کیا تھا کہ وہ غلام ملک میں واپس نہیں جانا چاہتے ، الله نے انکی آرزو یوں پوری کی کہ انکی وفات لندن میں ہی ہوئی اور بیت المقدس میں تدفین ہوئی جس میں دنیا کے کئی ممالک کے سربراہان شامل ہوئے تھے