سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں کے کیس میں سنی اتحاد کونسل کی بینچ کی تشکیل پر اعتراضات کی درخواستیں مسترد کر دیں۔ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں سے متعلق سنی اتحاد کونسل کی متفرق درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے کیس کی لائیو اسٹریمنگ کی اجازت دے دی۔ سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی متفرق درخواستوں پر مختصر فیصلہ سنایا، تفصیلی حکم نامہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔ عدالت نے مخصوص نشستوں کے کیس کی سماعت 26ویں آئینی ترمیم کی درخواستوں کے فیصلے کے بعد سماعت کرنے کی درخواست بھی مسترد کردی۔ عدالت عظمیٰ نے سپریم کورٹ آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کو مخصوص نشستوں کے کیس کی لائیو اسٹریمنگ کے انتظامات کرنے کا حکم دے دیتے ہوئے کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔
راولپنڈی: 190ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کا کیس مقرر نہ ہو سکا۔ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کا کیس مقرر نہ ہوسکا جس کیلئے پی ٹی آئی کے رہنما اپیلیں مقرر کرانے کے لیے متحرک ہیں۔ یہ بھی پڑھیں 190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل 2025 میں مقرر ہونے کا کوئی امکان نہیں، رجسٹرار آفس اسلام آباد ہائیکورٹ 190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان نے سزا معطلی کی درخواست پر جلد سماعت کیلئے متفرق درخواست دائرکردی اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور لطیف کھوسہ قائم مقام چیف جسٹس کے چیمبر پہنچ گئے جب کہ تحریک انصاف کے دیگر رہنما بھی اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نے عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔