Daily Roshni News

اپنی زمین پر حملے کا بھرپور جواب دیں گے: ایران نے امریکا کو خبردار کردیا

تہران: ایران نے امریکا کو اپنی سرزمین پر کسی بھی حملے کی صورت میں فوری اور بھرپور جواب سے خبردار کردیا۔

اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر امیر سعید ایراوانی نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہماری سرزمین پر کسی بھی قسم کا حملہ ہوا تو ایران اس کا مناسب انداز میں جواب دے گا کیونکہ یہ ہماری قوم اور سرحدوں کے مفاد میں ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی سفیر کا بیان چند روز قبل دیے گئے امریکی صدر کے بیان کے تناظر میں آیا ہے جس میں جوبائیڈن نے اعلان کیا تھا کہ امریکا نے فیصلہ کرلیا ہےکہ وہ اردن میں حملے کا کیسے جواب دے گا۔

امریکی صدر نے کہا تھا کہ اردن میں ڈرون حملہ کرنے والے عراقی گروپ ایران کے حمایت یافتہ ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شام میں کیے جانے والے اسرائیلی حملوں میں اب تک ایرانی پاسداران انقلاب کے متعدد اہلکار جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں سے 2 اہلکار 25 دسمبر اور 5 20 جنوری کے روز جاں بحق ہوئے۔

Loading