Daily Roshni News

عمران کی سزا کے ملکی معیشت پر برے اثرات پڑیں گے: اعتزاز احسن

لاہور : سینئر قانون دان بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہےکہ عمران خان اور شاہ محمود کی سزا پر جگ ہنسائی ہوگی جب کہ ان سزاؤں سے ملکی معیشت پر برے اثرات پڑیں گے۔

لاہورہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ سزائیں دیتے وقت ملزم کو دفاع کاحق نہیں دیاگیا، اس لیے بانی پی ٹی آئی کی سزائیں ہائیکورٹ سےمعطل ہونی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پراسیکیوشن کے وکلاکو ملزم کا وکیل مقررکرایا گیا، سائفرکیس میں ملزم کےگواہوں کو نہیں بلوایاگیا اور ملزم کا 342 کابیان لیے بغیر سزا ہوئی، سائفرمیں بانی پی ٹی آئی کے 342کےبیان پران کےدستخط ہی نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی اورشاہ محمودقریشی کی سزا پر جگ ہنسائی ہوگی، ملزمان کوبغیرموقع دیے سزادی جاتی ہے، اس سزا کے ملکی معیشت پر برے اثرات پڑیں گے۔

اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے بھی توشہ خانہ سےگاڑیاں لیں اورفروخت کیں ان پرایسا کوئی کیس نہیں بنایاگیا،ہم 70سال سے یہی ڈرامہ دیکھ رہے ہیں اس کو اب بند ہونا چاہیے، آج ایک پارٹی کے ساتھ یہ ہورہا ہے کل کسی اور سیاسی جماعت سےہوگا۔

Loading