Daily Roshni News

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، محمد عباس کی 10 درجے لمبی چھلانگ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔

ٹیسٹ رینکنگ میں انگلینڈ کے اولی رابنسن کی 6 درجے ترقی کے بعد کیرئیر بیسٹ 5ویں پوزیشن پر پہنچ گئے جبکہ جوش ٹنگ کا 4 درجے بہتری کے بعد 14واں نمبر ہے۔ محمد عباس کی 10 درجے لمبی چھلانگ کے بعد 16 ویں پوزیشن آگئے۔

باولرز رینکنگ میں آسٹریلیا کے مچل اسٹارک بدستور سرفہرست ہیں جبکہ ٹیسٹ بیٹرز میں انگلینڈ کے ہیری بروک کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ اسٹیو اسمتھ کا دوسرا، انگلینڈ کے جو روٹ کا تیسرا نمبر ہے۔

پاکستان کے محمد علی 11 درجے ترقی کے بعد ٹیسٹ بولنگ رینکنگ میں 81ویں نمبر پر جبکہ سعود شکیل 15 درجے بہتری کے ساتھ 18ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

Loading