Daily Roshni News

یوم آزادی پاکستان کی مناسبت سے آن لائن آزادی مشاعرہ آئی اے پی جے کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا۔

یوم آزادی پاکستان کی مناسبت سے آن لائن آزادی مشاعرہ
آئی اے پی جے کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا، مختلف ممالک سے
شاعروں ، ادیبوں اور اہل علم شخصیات کی بھرپور شرکت۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔خصوصی مندوب)جشن آزادی پاکستان کے سلسلے میں اوورسیز پاکستانی صحافیوں کی تنظیم” انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس” کی ادبی کمیٹی کے زیرِاہتمام عالمی “آزادی مشاعرہ” کا انعقاد کیا گیا گیا جس میں دنیا بھر سے پاکستان کے نامور شعراء نے اہنے کلام پیش کرکے وطن عزیز سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا ۔انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس IAPJ کی ادبی کمیٹی کے زیرِاہتمام منعقدہ آن لائن بین الاقوامی آزادی مشاعرے کی میزبانی کے فرائض امریکہ میں مقیم تنظیم کی ادبی کمیٹی کی چیئرپرسن حمیرا گل تشنہ نے ادا کیے جبکہ صدارت پیرس، فرانس کی معروف شاعرہ ممتاز ملک نے کی، مہمانِ گرامی میں جرمنی کے شہر بون سے عاطف توقیر، کینیڈا سے بشارت ریحان، پاکستان سے کرنل احمد نواز اور نعیم سمیر، جنوبی افریقہ سے ڈاکٹر نثار برکی اور ہالینڈ سے جاوید عظیمی نے اپنے کلام سے حاضرین کو محظوظ کیا۔

مشاعرے میں آئی اے پی جے IAPJ کے صدر شاھد چوھان، سیکرٹری جنرل مہوش خان، چیف آرگنائزر وسیم بٹ، کیپٹن فرید انصاری، رضوان خان، وقار خان و دیگر زمہ داران نے شرکت کی،
شرکاء نے جشن آزادی کے اس اہم موقعہ پر وطن سے محبت کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی ادبی نشست کو اردو ادب کے فروغ، عالمی سطح پر ادبی و ثقافتی روابط کے استحکام اور پاکستانی شعر و ادب کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کی ایک کامیاب کاوش قرار دیا۔
آخر میں تنظیم کے جوائنٹ سیکرٹری جاوید عظیمی نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

Loading