آبنائے ہرمز میں ہماری کارروائیوں سے امریکا شدید دباؤ میں ہے: ایران

آبنائے ہرمز میں ہماری کارروائیوں سے امریکا شدید دباؤ میں ہے: ایران

انٹرنیشنل (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ) ایرانی پاسداران انقلاب کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محبی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں پاسداران کی طاقت اور مسلسل نگرانی نے امریکا کو شدید دباؤ میں ڈال دیا ہے۔

بریگیڈیئر جنرل حسین محبی نے کہا کہ ایرانی افواج خلیج فارس کے جنوبی ساحلوں اور جزائر پر ملکی سرحدوں کا بھرپور دفاع کر رہی ہیں، آبنائے ہرمز پر دشمن کے متعدد ڈرونز کو تباہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ کارروائیاں ایرانی مسلح افواج کی نمایاں تکنیکی صلاحیتوں کا ثبوت ہیں، ایران میں میزائلوں کی تیاری کبھی نہیں رکی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہتھیاروں کے ذخائر کے معاملے میں ایران کی پوزیشن امریکا سے کہیں بہتر ہے، ایران اپنے میزائلوں کی طاقت اور درستگی میں مسلسل اضافہ کر رہا ہے۔