Daily Roshni News

آخر عورت چاہتی کیا ہے ؟۔۔۔ از قلم ۔۔۔صوفیہ ھاشمی

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ از قلم ۔۔۔صوفیہ ھاشمی)یہ سوال بارھا سنا ، پڑھا ۔۔۔ لیکن دلچسپ بات یہ ھے کہ یہ سوال عورت نہیں ، مرد کرتے ہیں ۔

خاص طور پر وہ مرد جو عورت کو مکمل طور پر

“بھگت ” چکے ھوں ۔

یہ سوال باپ ، بھائی ، بیٹے کا نہیں ۔

بلکہ شوہر یا مرد دوست (boy friend) یا منگیتر کا بھی ھو سکتا ھے ۔

اب پہلے تو یہ جاننا ضروری ھے کہ باپ ، بھائی یا بیٹا یہ سوال کیوں نہیں کرتے ۔ تو اس کی وجہ بڑی سیدھی ھے ۔

باپ جانتا ھے کہ اس کی بیٹی کو اپنے باپ سے دو چیزوں کی چاہت ھے ۔

کہ وہ اس پر بھروسہ کرے

اور اس کی ہر خوشی پوری کرے

بھائی جانتا ھے کہ اس کی بہن کو بھی صرف دو چیزوں کی چاہت ھے کہ

اس کا بھائی اس کی ہر جائز خواہش میں اس کا ساتھ دے

اور اپنی بہن پر بھروسہ کرے ۔

بیٹا جانتا ھے کہ ماں اسے ہر حال میں کامیاب دیکھنا چاہتی ھے ۔

لیکن وہ عورت ، جس سے مرد محبت کرتا ھے

اس کی چاہت کی حد کیا ھے ، وہ یہ کبھی نہیں سمجھ پاتا ۔

مرد دولت مند ھو ، ہینڈسم ھو ، اچھے خاندان سے ھو ، امن پسند ھو ، محنتی ھو ۔۔۔ تب بھی عورت کو یہ گلہ ھو سکتا ھے کہ وہ اسے وقت کیوں نہیں دیتا ۔

مرد مذکورہ تمام خصوصیات کا حامل ھو اور وقت بھی دے رھا ھو ، تو گلہ یہ ھو سکتا ھے کہ

“بھئی بہت ہی چپکو ھے “

اگر وہ وقت کے معاملے میں بھی میانہ روی اختیار کرے تو گلہ یہ ھو سکتا ھے کہ اس کے علاوہ کسی اور کو وقت نہ دے ۔

چلیں اگر ان معاملات میں بھی سمجھدار نکلا تو پھر یہ گلہ ھو سکتا ھے کہ

” عجیب robotic بندہ ھے ، کبھی خفا ہی نہیں ھوتا “

اگر خفا ھو جائے تو تب عورت منائے گی نہیں ۔

اور اگر بھولے سے منا بھی لیا ، تو منا کر خود خفا ھو جائے گی ۔

بہرحال ، عورت کو یہ بھی گلہ ھے کہ دین میں عورت کے لئے کیا ھے ، کچھ بھی نہیں ۔

آخرت میں مردوں کے لئے حوریں ، اور عورت کے لئے یہی زمینی ۔۔۔۔۔

اکثریت خواتین کی کسی نہ کسی tention میں رہتی ہیں ۔ کبھی شوہر کی ، کبھی بچوں کی ، کبھی سسرال کی ، کبھی میکے کی ۔۔۔۔۔

جاب کرنے والی خواتین وھاں کے environment سے نالاں نظر آتی ہیں ۔ جو گھریلو خواتین ہیں ان کی سب سے بڑی tention ہی یہی ھے کہ وہ گھریلو ہیں ۔ اور پھر وہ بلا وجہ بہت سی پریشانیوں کو اپنے سر پر سوار کر لیتی ہیں ۔ اور جب شدید depression میں چلی جاتی ہیں تو خود سے سوال کرتی ہیں کہ آخر مجھے کس چیز کی tention ھے ؟؟؟؟

اور جن عورتوں کے پاس سب کچھ ھے

گاڑی ، گھر ، شوہر ، بچے ۔۔۔۔۔ انہیں پھر ہر وقت branded کپڑوں ، جوتوں کی چاہت رہتی ھے ۔

خوبصورت بھی ہیں اگر ، تو چاہتی ہیں کہ پھر وہ ہمیشہ خوبصورت ہی رہیں ۔ پھر پارلر کی ٹینشن ۔۔

میری ایک کالج کولیگ ہیں ۔ وہ ہر وقت پریشان رہتی ہیں ۔ ایک دن گہری خاموشی میں بیٹھی سوچ رہی تھیں ۔ میں نے پوچھا ۔۔ کوئی tention ھے ؟؟؟؟

جواب میں بولیں ۔۔۔ ھاں مس صوفیہ ! مجھے اس بات کی tention ھو رھی ھے کہ میں کسی tention میں کیوں نہیں ھوں ۔

کہنے کا مطلب یہ ھے کہ عورت بہت معصوم ھے ، جذباتی بھی اور sensitive بھی ۔

بہت باکمال مرد ھوتے ہیں جو عورت کی چاہت کو سمجھ سکتے ہیں ۔ یہ کمال بھی God Gifted ھے ۔ ہر کسی کے پاس نہیں ھوتا ۔

مثبت انداز میں دیکھا جائے تو عورت مرد سے مالی تحفظ بھی چاہتی ھے ، محبت بھی اور سب سے بڑھ کر عزت بھی ۔

مردوں کو میرا ایک مشورہ ھے کہ محبت اور عزت آپ کے بس میں ھے ، اختیار میں ھے یہ خزانے حاتم طائی کی طرح لٹائیں ۔ جس عورت کو دل سے محبت اور عزت دیں گے وہ دولت کے معاملے میں سمجھوتہ کر لے گی ۔۔( میں حلال رشتوں کی بات کر رھی ھوں )

رھی بات حرام رشتوں کی تو یہ میرا دعویٰ ھے کہ اسے صرف اور صرف دولت سے غرض ھے ۔۔۔۔

عورت آخر چاہتی کیا ھے ؟

آخر اسے اس کے صبر ، ایثار ، قربانی ، محبت ، وفا ۔۔۔۔ اس سب کے صلے میں کیا ملے گا ؟

اس سوال کا جواب میرے خیال میں یہ ھو سکتا ھے کہ

صرف خدا جانتا ھے کہ عورت آخر چاہتی کیا ھے ۔

عورت شاید تصور بھی نہیں کرسکتی کہ خدا نے اس کے لئے کون کون سے surprise رکھے ہیں ۔

اسلئے میری تمام خواتین سے بلکہ اپنی پیاری بہنوں سے درخواست ھے کہ آپ نے خدا پر بھروسہ کرنا ھے ۔ آپ کی چاہت اگر پوری نہیں ھو رھی تو بےصبری نہیں کرنی ، جلدبازی نہیں کرنی ۔۔۔

تھوڑا صبر ، حوصلہ ، خاموشی ۔۔۔۔

انشاء اللہ دنیا میں ہی ، بہت جلد آپ کی چاہت ، یعنی آپ کا سکون آپ کو مل جائے گا ۔۔۔

جی ۔۔۔۔۔

عورت کو اعصابی سکون چاہئیے

اب تمام مرد حضرات سے میرا سوال ھے کہ کیا آپ خود سے جڑے تمام رشتوں کو ۔۔۔ ماں ، بہن ، بیٹی اور بیوی کو اعصابی سکون فراہم کر رھے ہیں ؟؟؟

آسان طریقے سے سمجھاتی ھوں ۔

عورت چاہتی ھے کہ گھر کے مرد خود بھی پُرسکون رہیں اور گھر کی عورتوں کو بھی پُرسکون رکھیں ۔

عورت چاہتی ھے کہ اس کی عزت نفس کا خاص طور پر خیال رکھا جائے ، کبھی بھی دوسروں کے سامنے اس کی تذلیل نہ کی جائے ۔

عورت چاہتی ھے کہ اگر وہ کچھ اچھا بنالیتی ھے تو دو جملے بول کر اس کے بنے کھانوں کو داد دی جائے ۔

عورت چاہتی ھے کہ جب وہ تیار ھو تو اس کے سجنے سنورنے پر تنقید کرنے کی بجائے تعریف کی جائے ۔ آپ تعریف نہیں کریں گے تو پھر “وہ” کریں گے ۔ اور جب “وہ” تعریف کریں گے تو آپ کو بہت تکلیف ھو گی ۔

عورت چاہتی ھے کہ اگر وہ اداس ھو ، پریشان ھو تو اس کو سن لیا جائے ۔۔۔

عورت چاہتی ھے کہ اگر وہ کسی depression میں آکر غصہ کرنے لگ جائے تو بدلے میں آپ تحمل کا مظاہرہ کریں اور اس وقت اسے understand کرنے کی کوشش کریں ۔

عورت چاہتی ھے کہ اس کے گھر کے مرد شوہر بیٹے وغیرہ گھر کے کام کاج میں اس کا ھاتھ بٹا دیا کریں ، کیونکہ وہ تھک چکی ھے ۔

بھائی ان ساری “چاہتوں ” میں پیسہ کہاں لگتا ھے ؟؟؟؟؟؟

کہیں نہیں ناں ۔۔۔۔۔۔

مرد کے الفاظ ، اس کے انداز میں جادو ھے ، لیکن افسوس کہ مرد حضرات کو اس بات کا ادراک نہیں ۔

از قلم صوفیہ ھاشمی

(All copyrights belongs to Sofia Hashmi)

Date:26 July 2026

Time:9:30

Loading