Daily Roshni News

*آسٹریا بھر میں مسلم کمیونٹی نے عید الاضحیٰ مذہبی جوش و خروش، عقیدت و احترام اور بھرپور روایتی انداز میں منائی*

*آسٹریا بھر میں مسلم کمیونٹی نے عید الاضحیٰ مذہبی جوش و خروش، عقیدت و احترام اور بھرپور روایتی انداز میں منائی*

آسٹریا (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔۔رپورٹ۔۔۔۔آسٹریا محمد عامر صدیق) آسٹریا بھر میں مسلم کمیونٹی نے عید الاضحیٰ مذہبی جوش و خروش، عقیدت و احترام اور بھرپور روایتی انداز میں منائی. آسٹریا بھر میں نمازِ عید الاضحی کے چھوٹے، بڑے اجتماعات منعقد کئے گئے ۔نماز عید الاضحی کا سب سے بڑا اجتماع ویانا میں سعودی عرب کے زیر انتظام مرکزی اسلامک سنٹر ویانا میں ہوا جس میں مختلف اسلامی ملکوں کے سفراء اور مسلم کمیونٹی سمیت ہزاروں فرزندان توحید نے نماز عید الاضحی ادا کی۔ جس میں خطبات (جرمن اور عربی زبانوں میں) دیے گئے اور امت مسلمہ کے اتحاد اور امن کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ عید الاضحی کی نماز کے موقع پر پولیس نے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے تھے۔ آسٹریا کے دیگر چھوٹے، بڑے شہروں میں بھی مسلم ملکوں کی مساجد اور مذہبی اداروں جن میں پاکستان، ترکی،بوسنین، مراکو، سیریا، آزربائیجان، مصر ،افغانستان،بنگلہ دیش ودیگر ملکوں کی مساجد اور مذہبی اداروں میں نمازِ عید الاضحی کے اجتماعات منعقد ہوئے ۔ پاکستانی کمیونٹی کی مساجد اور مذہبی اداروں ویانا میں پاکستانیوں کی پہلی مذہبی درس گاہ مسجد البلال ویانا،نور اسلامک سنٹر ویانا، پاک سینٹر مسجد المدینہ ،مسجد ابراہیم ، ،منہاج القران سنٹر ویانا ، ادارۃالمصطفیٰ سنٹر ویانا، دعوت اسلامی فیضانِ مدینہ اور آسٹریا کے شہر سالزبرگ کی پاکستانی مسجد میں بھی نمازِ عید الاضحی کے اجتماعات ہوئے ۔ علماء کرام نے پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔ پاکستانی کمیونٹی نے نماز عید الاضحی کی ادائیگی کے بعد ایک دوسرے کو گلے لگا کر عید کی مبارکباد پیش کی ۔پاکستانی مساجد میں نمازِ عید الاضحی کے بعد شرکاء میں مٹھائیاں اور سویاں پیش کی گئیں ۔پاکستانی مساجد میں عید الاضحی کی نمازِ کے دو سے تین اجتمات منعقد ہوئے۔نماز عید الاضحی کی ادائیگی کے بعد مسلم کمیونٹی کے ارکان نے سنتِ ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے حسبِ ضابطہ جانوروں کی قربانی کا فریضہ انجام دیا اور قربانی کے گوشت کو غریبوں اور مستحقین میں تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ دوستوں و رشتہ داروں میں عید کی خوشیاں بانٹیں۔

Loading