Daily Roshni News

آنکھ عین الیقیں، دل ہے عرشِ بریں، پیرِ کامل مجھے پیشوا مل گیا

آنکھ عین الیقیں، دل ہے عرشِ بریں، پیرِ کامل مجھے پیشوا مل گیا
وہ جمیل و حسیں، ہر ادا دلنشیں، نازنیں مہ جبیں رہنما مل گیا

کہہ دیا پیر ِ رومی نے یوں برملا، اولیاء اللہ ہوتے ہیں ظلِ الہ
عقل والوں نے دیکھا بشر کہہ دیا، عشق والوں کو نورِ خدا مل گیا

راہِ الفت میں ناز و ادا کی قسم، منزلوں کی قسم نقشِ پا کی قسم
پیرِ کامل ملا وہ خدا کی قسم، بس خدا مل گیا مصطفے مل گیا

رحمتوں کی گھٹا ہے سہانا سماں، آج ہیں پیرومرشد بڑے مہرباں
وجد میں ہے زمیں، رقص میں آسماں، مجھ کو محبوب وہ دلربا مل گیا

آج تشریف فرما ہیں مولا علی، اور موجود ہیں آقا غوثِ جلی
دیکھو وہ آگئے میرے پیارے خواجہ ، سب گلے سے گلے اولیاء مل گیا

یا الہی سلامت رہے آستاں، میرا کعبہءدل ہے یہ بیت الاماں
میں ہوں دیوانہ سجدے کروں گا یہاں، مجھ کو محبوب کا نقشِ پا مل گیا

Loading