مقبوضہ بیت المقدس: (ویب ڈیسک) درجنوں یہودی آبادکاروں نے اسرائیلی فوج کی فول پروف سکیورٹی میں پھر مسجد اقصیٰ پر پھر دھاوا بولا اور مسجد کے صحنوں میں تلمودی رسوم ادا کیں، اسرائیلی پولیس اور فوج کے اہلکاروں نے اس موقع پر مسلمانوں کو مسجد میں داخل ہو نے سے روک دیا۔