اسپین کے متحرک بزنس مین میاں عامر جاوید کے اعزاز میں  دی ہیگ کی سماجی شخصیت راجہ سجاد کا شاندار عشائیے کا اہتمام۔

اسپین کے متحرک بزنس مین میاں عامر جاوید کے اعزاز میں

 دی ہیگ کی سماجی شخصیت راجہ سجاد کا شاندار عشائیے کا اہتمام

نمایاں شخصیات اور قریبی دوستوں  کی شرکت۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل۔۔۔ جاوید عظیمی) اسپین کے شہر میڈرڈ کی جانی پہچانی متحرک کاروباری شخصیت میاں عامر جاوید آجکل ہالینڈ کے نجی دور دورے پر ہیں گزشتہ دنوں بروز جمعرات 22 اکتوبر 2026دی ہیگ کی متحرک سماجی شخصیت

راجہ سجاد حیدر نے معزز مہمان کے اعزاز میں مقامی ریسٹورنٹ میں شاندار پر تکلف عشائیے کا اہتمام کیا۔مختلف  شعبہ زندگی سے وابستہ نمایاں شخصیات اور  قریبی دوستوں کی بھرپور شرکت۔

سنیئر صحافی راجہ فاروق حیدر اور مدیر اعلیٰ روشنی نیوز جاوید عظیمی نے پھولوں کے گلدستے پیش کر کے پُھولوں کی سرزمین ہالینڈ میں خوش آمدید کہا ۔ بعد ازاں تمام معزز مہمانوں نے کھانا تناول کرتے ہوئے متفرق موضوعات پر گفتگو کا سلسلہ جاری رکھا اور انواع و اقسام کے لذیذ عمدہ کھانوں سے سے لطف اندوز بھی ہوتے رہے ۔ مہمان خاص میاں عامر جاوید نے عشائیے میں موجود معزز شخصیات اور بلخصوص میزبان اول   راجہ سجاد حیدر کی میزبانی اور مہمانوں نوازی کا صمیم قلب سے شکریہ ادا کیا ۔ جواباً میزبان اول نے خصوصی مہمان اور دوستوں کا قیمتی وقت دینے اور شرکت کرنے پر دلی طور پر شکریہ ادا کرتے ہوئے دعائیہ کلمات بھی ادا کئے ۔ اور مہمان خاص کے چھوٹے بھائی پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر دی ہیگ کے صدر اور روشنی نیوز کے مینجنگ ڈائریکٹر میاں عاصم محمود نے خلوص محبت سے عشائیے کا اہتمام کرنے پر راجہ سجاد حیدر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور دعائیہ کلمات بھی ادا کئے۔ متذکرہ عشائیے میں راجہ فاروق حیدر، جاوید عظیمی، میاں عمران چوہدری اقبال، خالد محمود چوہدری ( منہاج القرآن )، عامر یوسف، چوہدری عمران ریاض ،چھپر ، امتیاز علی، میاں عاصم محمود، علی اعجاز اور مدثر بخاری شریک ہوئے۔