سوشل میڈیا میاں عمران نے شاندار عشائیے کا اہتمام کیا ۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔ جاوید عظیمی) اسپین کے شہر میڈرڈ کے معروف بزنس مین میاں عامر جاوید نجی دورے پر ہالینڈ تشریف لائے اور اپنے چھوٹے بھائی ،صدر پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر دی ہیگ ، مینجنگ ڈائر یکٹرروشنی نیوز انٹرنیشنل میاں عاصم محمود کی رہائش گاہ پر قیام پزیر ہوئے۔ ان کے قیام کے دوران مختلف دوستوں خصوصی دعوتوں کا اہتمام کیا ۔ گزشتہ دنوں بروز جمعتہ المبارک 23 اکتوبر 2026 جانی پہچانی شخصیت، روشنی نیوز کے مندوب برائے سوشل میڈیا میاں عمران نے مہمان کے اعزاز میں پر تکلف شاندار عشائیے کا انتظام و انصرام دی ہیگ کے مقامی ریسٹورنٹ میں کیا، جس میں قریبی اور محبوب ترین دوستوں کو بھی مدعو کیا گیا۔ میزبان میاں عمران نے معزز مہمان کو پھولوں کا گلدستہ پیش کر کے ہالینڈ میں خوش آمدید کہا ۔
خصوصی مہمان میاں عامر جاوید نے معزز شر کا اور بلخصوص میزبان میاں عمران کا مدعو کرنے اور عزت افزائی کے لئے صمیم قلب قلب سے شکریہ ادا کرتے ہوئے دُعائیہ کلمات بھی ادا کئے۔